منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

سعودی عرب میں ایکسپورٹ پر کسٹم سروسز فیس ختم

datetime 7  ستمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(این این آئی)سعودی زکو و ٹیکس و کسٹم اتھارٹی نے کہا ہے کہ 6 اکتوبر 2024 سے ایکسپورٹ پر کسٹم سروسز کی فیس ختم کرنے جبکہ امپورٹ فیس کے نئے میکنزم کے تحت کسٹمز سروس فس کم کی جائے گی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کسٹم اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ نئے ضوابط کے تحت کسٹم سروسزبیان الجمرکی کی مد میں عائد فیس 15 ریال کردی گئی ہے۔

یہ فیس ایسے تجارتی سامان کے لیے ہوگی جس کی مالیت 1000 ریال سے زیادہ نہ ہو۔نئے ضوابط کے تحت ایکسپورٹ کے لیے کسٹم خدمات کے لیے منسوخ کی جانے والی فیس مختلف امور کی مد میں حاصل کی جاتی تھیں جن میں کسٹم ڈیٹا پروسیسنگ، لینڈ پورٹ چارجز، پورٹر سروسز، کنٹینرایکسرے، کسٹم ڈیٹا کی انٹری اور نمونوں کے تجزے کی لیبارٹری سروسز شامل ہیں۔

کسٹم اتھارٹی کی جانب سے جاری بیان میں مزید کہا گیا کہ اس سے قبل کسٹم سروسز کی مد میں فی کنٹینر کو سکین کرنے کی فیس 100 ریال تھا جبکہ کسٹم انٹری پر 100 ریال اور کسٹم ڈیٹا بیان جمرکی پر 20 ریال وصول کیے جاتے تھے۔نئے کسٹم ضوابط کے بعد درآمدی اشیا کی قیمت پر 0.15 فیصد فیس ہو گی جس میں انشورنس، شپنگ شامل ہے۔ یہ فیس زیادہ سے زیادہ 500 ریال اور کم سے کم 15 ریال ہو گی جبکہ ایسا سامان جن پرکسٹم ڈیوٹی اورٹیکس نہیں ہوگا ، صرف 130 ریال وصول کیا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…