ہفتہ‬‮ ، 03 مئی‬‮‬‮ 2025 

کلکتہ ڈاکٹر زیادتی کیس میں کتنے لوگ ملوث تھے؟ سی بی آئی نے تحقیقات میں تصدیق کردی

datetime 6  ستمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(این این آئی)بھارتی وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (سی بی آئی)نے کلکتہ کے آر جی کار اسپتال سے وابستہ ٹرینی خاتون ڈاکٹر کے زیادتی کیس میں ایک ہی ملزم کے ملوث ہونے کی تصدیق کی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق تحقیقاتی ایجنسی سی بی آئی کی جانب سے خاتون زیادتی و قتل کیس میں کی جانی والی تحقیقات آخری مراحل میں ہیں اور سی بی آئی بہت جلد اس حوالے سے کیس فائل کرے گی۔ سی بی آئی تحقیقات میں اس بات کی تصدیق ہوئی کہ خاتون ٹرینی ڈاکٹر کے ساتھ اجتماعی زیادتی کی باتوں میں کوئی حقیقت نہیں، زیادتی کے واقعے میں صرف ایک ہی ملزم سنجے رائے ملوث تھا جو اس وقت قانون نافذ کرنے والے اداروں کی حراست میں ہے۔

یاد رہے کہ 9 اگست کو کلکتہ کے آر جی کار اسپتال سے وابستہ ایک ٹرینی خاتون ڈاکٹر کو زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا تھا۔31 سالہ لیڈی ڈاکٹر کی لاش کلکتہ کے آر جی کار میڈیکل کالج کے کمرے سے ملی تھی اور پوسٹ مارٹم میں خاتون ڈاکٹر سے زیادتی کی تصدیق ہوئی تھی جب کہ واقعے کے بعد کلکتہ سمیت مختلف شہروں میں ڈاکٹرز نے شدید احتجاج کیا تھا۔



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…