ہفتہ‬‮ ، 21 دسمبر‬‮ 2024 

برج خلیفہ کے بعد دنیا کی دوسری بلند ترین عمارت کی تعمیر بھی دبئی میں ہوگی

datetime 5  ستمبر‬‮  2024
Dubai Visa
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی (این این آئی )دبئی پہلے ہی دنیا کی بلند ترین عمارت کا گھر ہے اور اب وہ دوسری بلند ترین عمارت کو خوش آمدید کہنے کے لیے تیار ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق برج عزیزی کا سنگ بنیاد جنوری 2024 میں رکھا گیا تھا مگر اس وقت اس کی اونچائی کی تفصیلات جاری نہیں کی گئی تھیں کیونکہ اسے تیار کرنے والے دبئی حکام کی منظوری کا انتظار کر رہے تھے۔اب 5 ستمبر کو عزیزی ڈویلپمنٹس نامی کمپنی کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ یہ عمارت 725 میٹر (2379 میٹر) بلند ہوگی۔

کمپنی کے چیئرمین Mirwais عزیزی نے امریکی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آغاز سے ہم نے 2 ڈیزائنز کی منصوبہ بندی کی تھی، ایک ڈیزائن 526 میٹر بلند عمارت کا تھا اور دوسرا 725 میٹر بلند عمارت کا، جس کی منظوری اب مل گئی ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ کام کے آغاز پر ہم نے دونوں آپشنز کو مدنظر رکھا تھا مگر دوسرے ڈیزائن کی منظوری کے بعد بنیاد کا اضافی کام بہت اچھے طریقے سے جاری ہے۔یہ 131 منزلہ عمارت ہوگی جس میں اپارٹمنٹس، 7 اسٹار لگژری ہوٹل اور 7 منزلہ شاپنگ مال بھی ہوگا۔اس عمارت کی تعمیر دبئی کے ورلڈ ٹریڈ سینٹر ڈسٹرکٹ میں ہوگی اور یہ برج خلیفہ سے لگ بھگ 340 فٹ چھوٹی ہوگی۔



کالم



پاور آف ٹنگ


نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…