پیر‬‮ ، 04 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

عرب امارات، غیر قانونی مقیم افراد کیلیے ویزا ایمنسٹی کا اعلان

datetime 4  ستمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ابوظہبی(این این آئی ) متحدہ عرب امارات نے غیر قانونی طور پر رہنے والے غیرملکیوں کے لیے قیام کو قانونی حیثیت دینے یا بغیر کسی جرمانے کے اپنے وطن روانہ ہونے کی اجازت دینے کے لیے ویزا ایمنسٹی پروگرام کا اعلان کردیا۔عرب میڈیا کے مطابق اس بات کا اعلان وفاقی اتھارٹی برائے شناخت، شہریت، کسٹمز اور پورٹ سیکیورٹی کی جانب سے جاری ایک بیان میں کیا گیا۔

بیان میںکہا گیا ہے کہ جو لوگ عام معافی کی مدت کے دوران ملک چھوڑتے ہیں ان پر زائد قیام کے جرمانے، ایگزٹ فیس یا داخلے پر پابندی عائد نہیں کی جائے گی۔اس کا مطلب ہے کہ جب تک ان کے پاس درست ویزا اور متعلقہ دستاویزات موجود ہوں انہیں کسی بھی وقت متحدہ عرب امارات میں دوبارہ داخل ہونے کا حق حاصل ہوگا۔متحدہ عرب امارات کے حکام نے کہا کہ ویزا ایمنسٹی پروگرام قانون کے احترام، رواداری، ہمدردی اور سماجی ہم آہنگی کو فروغ دیتا ہے اور اس کا اطلاق سیاحتی اور ریذیڈنسی ویزوں کی میعاد ختم ہونے والوں پر ہوگا۔

اس کے علاوہ، وہ لوگ جو بغیر دستاویزات کے داخل ہوئے تھے یا جو اپنے اسپانسرز سے فرار ہو گئے تھے وہ بھی معافی کے لیے درخواست دے سکتے ہیں اور متحدہ عرب امارات میں اپنی حیثیت کو قانونی بنا سکتے ہیں۔تاہم وہ افراد جو متحدہ عرب امارات میں غیر قانونی طور پر داخل ہوئے ہیں وہ معافی کے لیے درخواست نہیں دے سکتے۔دیگر زمرے جو ایمنسٹی کے لیے درخواست نہیں دے سکتے ہیں ان میں 1 ستمبر 2024 کے بعد ریزیڈنسی اور ویزا کی خلاف ورزی کرنے والے، 1 ستمبر 2024 کے بعد مفرور ہونے والے اور متحدہ عرب امارات یا جی سی سی کے کسی بھی ملک میں ڈی پورٹیشن کیس والے افراد شامل ہیں۔



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…