منگل‬‮ ، 21 اکتوبر‬‮ 2025 

کالج کے واش روم میں بنائی گئی طالبات کی نازیبا ویڈیوز فروخت ہونے لگیں

datetime 30  اگست‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(این این آئی) بھارت کے ایک انجینیئرنگ کالج کے واش روم میں لگے خفیہ کیمروں سے بنائی گئی طالبات کی نازیبا ویڈیوز بناکر مارکیٹ میں فروخت کردی گئیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست آندھرا پردیش میں طالبات کی نازیبا ویڈیوز لیک ہونے پر ہنگامے پھوٹ پڑے۔ طلبا اور ان کے والدین نے کالج انتظامیہ کے خلاف مظاہرہ کیا اور نعرے بازی کی۔

کالج انتظامیہ نے پولیس کو طلب کرلیا جس کی تحقیقات کے دوران انکشاف ہوا کہ یہ ویڈیوز ایک سینیئر طالب علم نے فروخت کی تھیں جس کے بعد ویڈیوز لیک ہوئیں اور مبینہ طور پر واش روم میں خفیہ کیمرے بھی اسی نے لگائے تھے جس پر پولیس نے گڈلاواللیرو انجینئرنگ کالج کے بوائز ہاسٹل سے ایک سینئر طالب علم کو گرفتار کر کے اس کا لیپ ٹاپ اور موبائل قبضے میں لے لیا لیکن تفتیش کاروں کو ابھی تک کوئی لیک ویڈیو نہیں ملی۔ریاستی وزیر نارا لوکیش نے کہاکہ واقعے کی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ ملزمان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ افسران کو کالجوں میں اس قسم واقعات دوبارہ نہ ہونے کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آرتھرپائول


آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…