جمعہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2025 

جاپانی حکومت کی ٹوکیو میں کنواری لڑکیوں کو پْرکشش آفر

datetime 29  اگست‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹوکیو(این این آئی) جاپانی حکومت نے ٹوکیو کی غیر شادی شدہ لڑکیوں کو شادی کیلئے پْرکشش آفر کردی۔جاپان ٹائمز کے مطابق غیر شادی شدہ خواتین کو ٹوکیو شہر سے دیہی علاقوں میں شادی کی ترغیب دینے کے لیے حکومت ایک نیا منصوبہ شروع کررہی ہے جس کا مقصد دیہی علاقوں میں خواتین کی گھٹتی ہوئی تعداد کو دور کرنا ہے۔حکومت کو امید ہے کہ اس اقدام سے نوجوان لڑکیوں کے تعلیم یا کام کے لیے ٹوکیو میں رہنے کا رجحان کم ہوگا جس کے نتیجے میں دیہی علاقوں میں کنوارے مردوں کو شادی کیلئے دلہنیں میسر آسکیں گی۔منصوبے کے تحت حکومت شادی کی خواشمند لڑکیوں کے میچ میکنگ ایونٹس کے سفری اخراجات اٹھائے گی اور ٹوکیو سے دیہی علاقوں میں منتقل ہونے والی خواتین کو 7 ہزار امریکی ڈاکر تک فراہم کرے گی۔

خیال رہے کہ جاپان کو گزشتہ کئی سالوں سے ایک بڑے آبادیاتی چیلنج کا سامنا ہے جہاں شرح پیدائش کم ترین سطح پر پہنچ گئی ہے، 2023 میں صرف 727,277 پیدائشیں ریکارڈ کی گئیں اور شرح پیدائش 1.20 تھی جو کہ مستحکم آبادی کے لیے درکار 2.1 سے بہت کم ہے۔گرتی ہوئی آبادی سے نمٹنے کے لیے حکومت نے مختلف اقدامات متعارف کرائے ہیں جن میں جوڑوں کو بچے پیدا کرنے کے لیے مالی مراعات، بچوں کی دیکھ بھال کی سہولیات شامل ہیں، یہاں تک کہ ریاست کی حمایت یافتہ ڈیٹنگ ایپ بھی کام کررہی ہیں جو کنوارے لڑکے لڑکیوں کو ملانے میں مدد فراہم کرتی ہیں۔جاپانی وزیراعظم نے گرتی ہوئی شرح پیدائش کو ملک کو درپیش سنگین ترین بحران قرار دیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…