ہفتہ‬‮ ، 12 اپریل‬‮ 2025 

دنیا کا دوسرا سب سے بڑا ہیرا دریافت

datetime 23  اگست‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گیبرون(این این آئی)افریقی ملک بوٹسوانا میں دنیا کا دوسرا سب سے بڑا ہیرا دریافت کرلیا گیا۔برطانوی اخبارکے مطابق بوٹسوانا میں کان کنوں نے دنیا کا دوسرا سب سے بڑا ہیرا دریافت کیا ہے، جو 2 ہزار 492 قیراط کا ہے، جس کی مالیت کروڑوں میں ہوسکتی ہے۔رپورٹ کے مطابق یہ نایاب ہیرا گزشتہ 120 سالوں میں دریافت ہونے والا سب سے بڑا ہیرا ہے، جس کی مشابہت 1905 میں جنوبی افریقہ میں دریافت ہونے والے دنیا کے مشہور کولینن ہیرے سے کی جا رہی ہے۔

کولینن ہیرا 3,106 قیراط کا تھا، جو بعد میں 9 الگ الگ پتھروں میں کاٹ دیا گیا تھا، جن میں سے کئی اب برطانوی شاہی زیورات کا حصہ ہیں۔یہ واضح نہیں ہے کہ نیا دریافت ہونے والا ہیرا کس حد تک اعلی معیار کے جواہرات میں تبدیل ہو گا، لیکن اس کی بہت بڑی جسامت کی وجہ سے اس کی قیمت کروڑوں میں ہو سکتی ہے۔2492 قیراط کا یہ ہیرا کینیڈا کی ایک کان کن کمپنی لوکارا ڈائمنڈ کارپوریشن نے دریافت کیا۔

کمپنی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اس قیمتی پتھر کو شمال مشرقی بوٹسوانا میں واقع کارووے (Karowe) نامی ہیروں کی کان سے نکالا گیا۔لوکارا کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ولیم لیمب نے کہا کہ اس ہیرے کو 2017 میں نصب کی گئی ایکسرے ٹرانسمیشن ٹیکنالوجی کے ذریعے دریافت کیا گیا، جو بڑے اور قیمتی ہیروں کی شناخت اور تحفظ کیلئے تیار کی گئی ہے۔ اس کان میں حالیہ برسوں میں دو دیگر بڑے ہیرے بھی مل چکے ہیں، جن میں 1,758 قیراط کا سویلو اور 1,109 قیراط کا لیسیڈی لا روما Lesedi La) Rona) شامل ہیں۔یاد رہے کہ بوٹسوانا دنیا کے سب سے بڑے ہیرے پیدا کرنے والے ممالک میں سے ایک ہے اور یہی اس کا اہم ذریعہ آمدن ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی


عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے (دوسرا حصہ)

بلوچستان کے موجودہ حالات سمجھنے کے لیے ہمیں 1971ء…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)

قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…