اتوار‬‮ ، 15 مارچ‬‮ 2026 

امریکا میں بچوں اور خواتین کی برہنہ ویڈیوز بنانے پر بھارتی ڈاکٹر گرفتار

datetime 22  اگست‬‮  2024 |

واشنگٹن(این این آئی) امریکا میں ایک 40 سالہ ڈاکٹر کو خفیہ کیمروں کی مدد سے بچوں اور خواتین کی برہنہ ویڈیوز بنانے کے الزام میں حراست میں لے لیا گیا۔امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق اوکلینڈ کاؤنٹی میں مذکورہ ڈاکٹر کی اہلیہ نے اپنے شوہر کا بھانڈا پھوڑا اور پولیس کو اس ہولناک جرم سے متعلق آگاہ کیا تھا۔پولیس نے اہلیہ کی اطلاع پر عمیر اعجاز نامی ڈاکٹر کے کلینک، باتھ روم، چینج روم اور یہاں تک کہ گھر کے مختلف حصوں سے خفیہ کیمرے برا?مد کرلیے۔

ان کیمروں سے بچوں اور خواتین کے کپڑے تبدیل کرنے کے دوران بنائی گئی سیکڑوں تصاویر اور ویڈیوز بنائی گئی تھیں جو ڈاکٹر کے کمپیوٹر اور موبائل میں موجود تھیں۔پولیس کے انویسٹی گیٹیو ا?فیسر کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر نے متعدد خواتین مریضوں کے ساتھ بے ہوشی یا گہری نیند کی حالت میں جنسی زیادتی کی کوشش بھی کی۔ڈاکٹر عمیر اعجاز کو گرفتار کرنے کے بعد ان کے کمپیوٹر، فون اور 15 سی سی ٹی وی کیمروں کی جانچ پڑتال کی گئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ ایک ہارڈ ڈسک میں 13 ہزار سے زائد ویڈیوز ہیں اور ہوسکتا ہے کہ اس نے کلاؤڈ اسٹوریج میں بھی ویڈیوز اپ لوڈ کی ہوں۔ڈاکٹر عمیر اعجاز پر بچوں سے جنسی زیادتی اور خواتین کی بے لباس تصویر کھینچنے کے 4 الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہبی جنگ(تیسرا حصہ)


بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…