منگل‬‮ ، 23 جون‬‮ 2026 

ٹرمپ نے ارب پتی ایلون مسک کو حکومت میں بڑی پیشکش کردی

datetime 20  اگست‬‮  2024 |

واشنگٹن(این این آئی)صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ اور ایلون مسک کے مابین حالیہ قربت اور ایک دوسرے کے حق میں بیانات کا عمل کئی سیاسی تجزیہ کاروں کے لیے تعجب کا باعث تھا اور اب قیاس آرائیوں کا سلسلہ اس وقت دم توڑ گیا جب سابق امریکی صدر نے کہا کہ اگر وہ دوبارہ صدر بننے تو ارب پتی ایلون مسک کو کابینہ میں عہدہ پیشکش کرنے کی آفر کریں گے۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ٹرمپ نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اگر ایلون مسک میری پیشکش کو قبول کرنے کے لیے تیار ہیں تو وہ ایسا کرنے کو تیار ہیں۔ٹرمپ نے ایلون مسک کو بہت ذہین آدمی قرار دیا اور کہا کہ میں یقینی طور پرانہیں کابینہ میں اہم عہدہ دوں گا۔ واضح رہے کہ گزشتہ ماہ صدر کے لیے مسک نے ٹرمپ کی حمایت کی تھی۔

ایلون مسک نے ایک قاتلانہ حملے میں بچ جانے کے بعد سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ہمت کی تعریف کی۔دونوں نے اس ماہ کے شروع میں ارب پتی پلیٹ فارم ایکس پر دوستانہ گفتگو کی جہاں مسک نے ٹرمپ کی مہم کے لیے اپنی حمایت کا اعادہ کیا۔ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب مسک کو ٹرمپ انتظامیہ کے تحت مشیر کے کردار یا کابینہ کے عہدے کی آفر کی گئی ہو۔2016 میں ٹرمپ کے الیکشن جیتنے کے بعد مسک کو ریپبلکن صدر کی دو مشاورتی کونسلوں میں مقرر کیا گیا، جہاں ان کا مقصد ماحولیاتی اور امیگریشن پالیسیوں پر اثر انداز ہونا تھا۔ تاہم، ٹیک ارب پتی نے 2017 میں ٹرمپ کے تاریخی پیرس موسمیاتی معاہدے سے امریکہ کو نکالنے کے فیصلے کے بعد استعفی دے دیا تھا۔



کالم



فورنگ میں ایک رات


ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…