جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

امارات نے گولڈن ویزا کیلئے بنیادی تنخواہ کی نئی شرط لگادی

datetime 17  اگست‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ابوظہبی (این این آئی )یو اے ای میں کام کرنے والے جو پروفیشنلز طویل المیعاد قیام کے لیے گولڈن ویزا حاصل کرنا چاہتے ہیں ان کے لیے کم از کم ماہانہ تنخواہ 30 ہزار درہم کی شرط عائد کردی گئی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق امیگریشن کے ماہرین نے بتایا کہ 10 سالہ قیام کے گولڈن ویزا کے لیے کم از کم تنخواہ کی شرط میں اداروں کی طرف سے دیے جانے والے الانسز شامل نہیں ہیں۔عام طور پر اس حوالے سے حکومت کی طرف سے جو پیکیج شامل کیے جاتے ہیں ان میں بنیادی تنخواہ کے علاوہ مکان کے کرایا، ٹرانسپورٹیشن اور دیگر الانسز شامل ہوتے ہیں۔

امیگریشن سروسز سے متعلق فرم فریگومین کے سینیر مینیجر برائے دبئی نوفیساتو موجیدی کا کہنا ہے کہ گولڈ ویزا کے لیے کم از کم تنخواہ کی شرط تبدیل کردی گئی ہے۔اب تک مجموعی تنخواہ کی بنیاد پر ویزا جاری کیا جاتا تھا جس میں مختلف الانسز بھی شامل ہوتے تھے۔ اب شرط عائد کی گئی ہے کہ ماہانہ کم از کم 30 ہزار درہم خالص تنخواہ ہونی چاہیے۔دبئی کی فرم عربین بزنس سینٹر کے آپریشن مینیجر اور امیگریشن ایکسپرٹ فیروز خان نے بھی گولڈن ویزا کے لیے بنیادی تنخواہ کی نئی شرط کی تصدیق کردی ہے۔

یو اے ای نے 2022 میں گولڈ ویزا جاری کرنے کی اسکیم شروع کی تھی تاکہ دنیا بھر سے مختلف شعبوں کے قابل ترین افراد یو اے ای آئیں اور اس کی معاشی حیثیت کو بلند کریں۔گولڈن ویزا کی پالیسی میں تبدیلی سے یو اے ای کو اعلی ترین پروفیشنلز تو حاصل ہوں گے تاہم وہاں کام کرنے والے ہزاروں افراد طویل المیعاد قیام کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے میں کامیاب نہ ہوسکیں گے۔امارات میں طویل مدت سے کام کرنے والے ایسے ماہرین بھی ہیں جو اگرچہ بہت زیادہ تنخواہ نہیں پاتے تاہم ان کے قیام سے امارات کی معیشت کو توانائی ملتی ہے۔ ایسے لوگ اب مختصر مدت کے ویزے پر کام کرتے رہنے پر مجبور ہوں گے۔



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…