منگل‬‮ ، 23 جون‬‮ 2026 

ایرانی حملہ ہوا تو یورپی اتحادی بھی حملہ کردیں،اسرائیلی وزیر خارجہ

datetime 17  اگست‬‮  2024 |

تل ابیب (این این آئی)اسرائیلی وزیر خارجہ کاٹز نے ایران کے اسرائیل پر متوقع جوابی حملے کی صورت میں یورپی اتحادی ملکوں سے ایران پر حملہ کرنے کی توقع کی ہے۔غیرملکی خبررساں کے ادارے کے مطابق اسرائیل وزیر خارجہ نے اس سلسلے میں یورپی اتحادی ہم منصبوں کے ساتھ فون پر اس وقت تبادلہ خیال کیا جب دوحہ میں جنگ بندی کے لیے مذاکراتی دور کا دوسرا دن تھا۔تاہم اس موقع پر اسرائیلی وزیر خارجہ نے ان ہم منصبوں کے ساتھ بات چیت کے دوران یہ تاثر نہیں دیا ہے کہ ایران سمیت اریان کی حمایت یافتہ سب گروپوں اور ملکوں پر اسرائیل کے حملے اور جنگی کارروائیاں ان اتحادیوں کے مشورے یا پیشگی منظوری کے ساتھ ہی ہوتے رہے ہیں۔

اس لیے اب ایرانی جواب آنے پر اسرائیل کی مدد کریں۔ بلکہ سیدھا سیدھا یہ مطالبہ کیا کہ ایران کے اسرائیل پر حملے کی صورت یورپی ملک ایران پر حملہ کر دیں۔کاٹز نے فرانس کے وزیر خارجہ سٹیفن سیجورنے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر ایران نے اسرائیل پر حملہ کیا تو ہم توقع کرتے ہیں کہ ہمارے اتحادی ایران پر حملہ کر دیں گے۔ انہوں نے یہی توقع برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی سے گفتگو کرتے ہوئے کی ۔

کاٹز کی فون پر ہونے والی اس گفتگو کے بعد ان کے دفتر نے اسرائیلی توقعات بیان کی صورت میں جاری کی ہیں۔فرانس کے وزیر خارجہ سی جورنے جو کہ ڈیوڈ لیمی کے ساتھ اسرائیل کے مشترکہ دورے پر ہیں نے کہا کہ ایک ایسے وقت میں سفارتی کوششیں جاری ہیں بلکہ بہت تیز کی گئی ہیں تو اس طرح کے جوابی حملے کی بات کرنا مناسب نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ایسے وقت میں اسرائیلی جواب کے حوالے سے بھی بات کرنا مناسب نہیں لگتا ہے۔ جب کہ ہم تو سفارتی حال کی کوشش میں ہیں۔ انہوں نے یروشلم کو بتایا ہم تو ایران کی طرف سے ممکنہ جواب روکنے کی سفارتی کوشش میں ہیں۔



کالم



فورنگ میں ایک رات


ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…