جمعرات‬‮ ، 01 مئی‬‮‬‮ 2025 

مجھے لگا تھا کہ وہ مار ڈالیں گے،8سال سے قیدبنگلادیشی وکیل نے حسینہ کی خفیہ جیل کا احوال سنا دیا

datetime 15  اگست‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈھاکہ(این این آئی)گزشتہ 8برسوں سے قید بنگلا دیشی بیرسٹر احمد بن قاسم نے مستعفی وزیراعظم حسینہ واجد کی خفیہ جیل کا احوال بتاتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے لگا تھا کہ وہ مجھے مار ڈالیں گے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق احمد بن قاسم کو ان کے والد اور جماعت اسلامی کے رہنما میر قاسم علی کی وجہ سے اغواء کیا گیا تھا، وہ اپنے والد کا کیس لڑ رہے تھے جب انہیں اغوا کیا گیا اور اغوا کے 4دن بعد ان کے والد کو پھانسی دے دی گئی۔8سال بعد قومی بغاوت کے سبب اچانک رہائی پانے والے احمد بن قاسم نے بتایا کہ 8سال بعدآنکھوں پر پٹی باندھ کر اور ہتھکڑیاں پہنا کر جب مجھے پہلی بار خفیہ جیل آئینہ گھر سے باہر نکالا گیا تو میں نے پستول کی آواز سن کر اپنی سانسیں روک لیں لیکن انھوں نے مجھے مارنے کی بجائے ڈھاکا کے مضافات میں ایک کار سے کیچڑ والی کھائی میں زندہ اور آزاد پھینک دیا۔

احمد بن قاسم نے بتایا کہ مجھے قومی بغاوت کے بارے میں کوئی علم نہیں تھا جو میری اچانک رہائی کا باعث بنی۔40سالہ احمد بن قاسم نے کہا کہ8برس میں پہلی بار مجھے تازہ ہوا نصیب ہوئی جبکہ میں سمجھا تھا کہ وہ مجھے مار ڈالیں گے۔



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…