منگل‬‮ ، 23 جون‬‮ 2026 

داڑھی کٹوا کا فرار ہونیوالامعزول وزیراعظم شیخ حسینہ کا ساتھی گرفتار

datetime 15  اگست‬‮  2024 |

ڈھاکہ (این این آئی)بنگلہ دیشی وزیراعظم شیخ حسینہ کے معزول کیے جانے کے بعد ان کے قریبی ساتھیوں کی پریشانی میں تاحال کمی نہیں ہوسکی۔ طلبہ نے بھارت فرار ہونے والی شیخ حسینہ کے ہر قریبی ساتھی پر کڑی نظر رکھی ہوئی ہے، طلبہ نے نے بھارت نواز حسینہ واجد کے ایک قریبی ساتھی کو اپنی داڑھی اور بال منڈوا کرفرار ہوتے ہوئے پکڑ لیا۔بنگلہ دیشی میڈیا کے مطابق عبوری حکومت اس بات کو بھی یقینی بنانے کی کوشش کر رہی ہے کہ شیخ حسینہ کا کوئی بھی ساتھی ملک سے فرار نہ ہوپائے۔

اسی سلسلے میں بنگلہ دیش کی عبوری حکومت نے شیخ حسینہ کے صنعت اور سرمایہ کاری کے مشیر کے طور پر کام کرنے والے سلمان ایف رحمان نامی شخص کو کل رات گئے گرفتار کر لیا ہے۔بنگلہ دیشی سیکورٹی فورسز کو خبر ملی کہ سلمان ملاح کا روپ اختیار کر کے فرار ہونے کی کوشش کر رہے ہیں، جس کے بعد سیکورٹی فورسز نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ساحلوں پر نگرانی بڑھادی اور وہاں ایک کشتی سے انہیں گرفتار کرلیا۔

سلمان نے گرفتاری سے بچنے کے لیے اپنی شناخت مکمل طور پر تبدیل کر لی تھی۔ انہوں نے اپنی داڑھی کٹوادی تھی اور ایک ماہی گیر یا ملاح کا بھیس بنا لیا تھا، جس کی آڑ میں وہ بنگلہ دیش سے فرار ہونے کی کوشش کر رہے تھے ۔سلمان پر بنگلہ دیش کی معزول وزیر اعظم شیخ حسینہ کے ذاتی صنعت اور سرمایہ کاری کے مشیر کے طور پر کام کرتے ہوئے بنگلہ دیش سے اربوں ڈالر کا غبن کرنے کا الزام ہے۔ اس سے پہلے ایک میجر جنرل کو بھی ہوائی جہاز میں سوار ہوتے ہوئے گرفتار کیا گیا تھا۔



کالم



فورنگ میں ایک رات


ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…