جمعرات‬‮ ، 28 اگست‬‮ 2025 

زلزلے کے جھٹکوں سے امریکا، اسرائیل اور مشرق وسطیٰ کی زمین لرز اٹھی

datetime 13  اگست‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاس اینجلس(این این آئی)زلزلے کے جھٹکے سے امریکا، اسرائیل اور مشرق وسطی کے متعدد متعدد ممالک کی زمین لرز اٹھی۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق امریکی شہر لاس اینجلس سمیت جنوبی علاقوں میں محسوس کیے جانے والے جھٹکوں کی شدت 4.4 تھی۔لاس اینجلس شہر کے مضافاتی علاقے ایل سرینو میں زلزلے جھٹکوں سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا، ایک ٹی وی چینل براہ راست نشریات کے دوران اسٹوڈیو کے درودیوار ہلنے سے اینکر پرسن بھی پریشان ہو گئی۔

جنوبی شہر پاساڈینا میں بھی 4.4شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس سے سٹی ہال کی عمارت کی چھت پر پانی کا پائپ ٹوٹ گیا، تاہم کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔زلزلے کے جھٹکے جنوب میں سان ڈیاگو اور شمال میں سانتا باربرا اور مشرق میں ریورسائیڈ کانٹی تک محسوس کیے گئے اور کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔زلزلے کے جھٹکے جنوب میں سان ڈیاگو اور شمال میں سانتا باربرا اور مشرق میں ریورسائیڈ کانٹی تک محسوس کیے گئے مگر کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اردن اور شام کے علاوہ اسرائیل میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…