جمعرات‬‮ ، 01 مئی‬‮‬‮ 2025 

بنگلہ دیش میں طلبہ کا سپریم کورٹ کے احاطے میں احتجاج، چیف جسٹس سے استعفیٰ کا مطالبہ

datetime 10  اگست‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈھاکا(این این آئی)بنگلہ دیش کی نئی عبوری حکومت نے ذاتی تشہیر سمیت معزول وزیراعظم حسینہ واجد کے حامی 3 اخباروں پر پابندی عائد کردی جبکہ وکلا سمیت طلبہ اور دیگر مظاہرین نے سپریم کورٹ کے احاطے میں احتجاج کیا اور چیف جسٹس اور اپیلٹ ڈویژن کے ججوں سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق عبوری حکومت کے سربراہ ڈاکٹر یونس 25 وزارتیں دیکھیں گے اور اہم امور میں طلبہ کی بھی مشاورت شامل ہوگی۔میڈیا کے مطابق وکلا سمیت طلبہ نے چیف جسٹس اور اپیلٹ ڈویژن کے ججوں سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا اور سپریم کورٹ کے احاطے میں احتجاج کیا۔

اس دوران بنگلہ دیش کے چیف جسٹس نے سپریم کورٹ کے ججوں کا عدالتی عمل ورچول طورپرچلانیپر فل کورٹ اجلاس ملتوی کر دیا۔خیال رہے کہ حسینہ واجد کے بیٹے نے ایک انٹریو میں انکشاف کیا کہ ان کی والدہ الیکشن کا اعلان ہوتے ہی بنگلا دیش واپس آجائیں گی۔عبوری حکومت کے سربراہ ڈاکٹر محمد یونس نے بنگلہ دیش میں سازشیوں کے خلاف کریک ڈائون کا وعدہ کرچکے ہیں۔

بنگلہ دیش میں عبوری حکومت کے سربراہ کے طور پر حلف اٹھانے کے بعد اپنے پہلے خطاب میں محمد یونس نے خبردار کیا کہ انتشار کا زہر پھیلانے والوں کو قانون کی پوری طاقت کا سامنا کرنا پڑے گا۔انہوں نے کہا تھا کہ سازش کرنے والوں نے ملک میں انتشار اور خوف کا ماحول پیدا کیا ہے تاکہ طلبہ اور عوام کی بغاوت کے ذریعے ہماری دوسری آزادی کو ناکام بنایا جا سکے، انتشار ہمارا دشمن ہے، اور اسے جلد شکست دی جانی چاہیے۔



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…