جمعرات‬‮ ، 01 مئی‬‮‬‮ 2025 

حسینہ واجد واپس آسکتی ہیں،بیٹے کا دعویٰ

datetime 9  اگست‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈھاکا(این این آئی )بنگلا دیش کی سابق وزیرِ اعظم حسینہ واجد کے بیٹے سجیب واجد کے اپنی والدہ کے وطن واپس لوٹنے کے حوالے سے مختلف بیانات دینے کا سلسلہ جاری ہے۔بھارتی اخبار سے گفتگو میں حسینہ واجد کے بیٹے سجیب واجد نے اب دعوی کیا ہے کہ بنگلا دیش کی سابق وزیرِ اعظم حسینہ واجد انتخابات کے وقت وطن واپس آ جائیں گی۔بنگلا دیش کی سابق وزیرِ اعظم کے صاحبزادے نے کہا ہے کہ اگر ضرورت پڑی تو سیاست میں آنے سے گریز نہیں کروں گا۔سجیب واجدکا مزید کہنا تھا کہ یقین ہے کہ عوامی لیگ الیکشن میں حصہ لے گی اور ہم جیت بھی سکتے ہیں۔

حسینہ واجد کے بیٹے کا یہ بھی کہنا تھا کہ والدہ فی الحال بھارت میں ہیں، انتخابات کا اعلان ہوتے ہی وطن پہنچیں گی۔اس سے قبل والدہ سے متعلق بیان دیتے ہوئے سجیب واجد کا کہنا تھا کہ والدہ بہت مایوس ہوئی ہیں اور وہ اب سیاست میں واپس نہیں آئیں گی۔اس کے بعد انہوں نے اپنے اگلے بیان میں یوٹرن لیتے ہوئے کہا تھا کہ عوامی لیگ بنگلا دیش کی سب سے بڑی اور پرانی جماعت ہے، لہذا ہم اپنے لوگوں کو اس طرح چھوڑ کر نہیں جا سکتے اور جیسے ہی بنگلا دیش میں جمہوریت بحال ہوتی ہے، وہ (شیخ حسینہ واجد) بلاشبہ وطن واپس آئیں گی۔اب اپنی والدہ حسینہ واجد کی واپسی سے متعلق سجیب واجد نے یہ نیا بیان جاری کیا ہے۔



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…