جمعرات‬‮ ، 18 ستمبر‬‮ 2025 

ملک میں صورتحال بہتر ہورہی ،تین چار روز میں حالات معمول پر آجائیں گے، بنگلادیشی آرمی چیف

datetime 8  اگست‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈھاکہ (این این آئی)بنگلادیشی آرمی چیف جنرل وقار الزمان نے کہا ہے کہ ملک میں صورتحال بہتر ہورہی ہے، تین چار روز میں حالات معمول پر آجائیں گے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق سرکاری ٹیلی ویژن پر اپنے خطاب میں بنگلادیشی آرمی چیف نے کہا کہ ملک میں صورتحال بہتر ہورہی ہے، پولیس فورس کی بحالی کا کام کر رہے ہیں، فضائیہ اور بحریہ سربراہان کیساتھ مل کر کام جاری ہے، تین چار روز میں حالات معمول پر آجائیں ۔

انہوں نے کہا کہ مسلح افواج کے تمام اہلکار فی الحال پورے ملک میں تعینات ہیں۔انہوں نے کہا کہ عبوری حکومت کے سربراہ محمد یونس سے بات کی ہے جبکہ فوجی رہنماؤں نے طلبہ رہنماؤں، سیاسی جماعتوں اور صدر سے بھی بات چیت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یقینی ہے محمد یونس کو تمام طبقہ فکر کی حمایت اور مدد حاصل ہوجائے گی۔انہوں نے کہا کہ محمد یونس کی واپسی پر عبوری حکومت جمعرات کی رات تک حلف اٹھا لے گی، کوشش ہے کل رات 8 بجے تک عبوری حکومت کی تقریب حلف برداری ہوجائے، تقریب حلف برداری میں 400 افراد کی شرکت متوقع ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…