جمعرات‬‮ ، 01 مئی‬‮‬‮ 2025 

بنگلادیش میں شیخ حسینہ واجد کی حکومت کے خاتمے میں جماعت اسلامی بنگلادیش کا اہم کردار ہے

datetime 6  اگست‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (این این آئی)بھارت کے سابق سیکرٹری خارجہ ہرش وردھان شرنگلا نے دعویٰ کیا ہے کہ بنگلادیش میں شیخ حسینہ واجد کی حکومت کے خاتمے میں جماعت اسلامی بنگلادیش کا اہم کردار ہے۔بھارتی نیوزی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے سابق سیکرٹری خارجہ ہرش وردھان ‘جو کہ بنگلادیش میں بھارت کے ہائی کمشنر بھی تعینات رہے ہیں ‘ نیکہا کہ حسینہ واجد کی حکومت کے خلاف بنگلادیشی عوام خصوصا نوجوان سڑکوں پر آکر اپنی مایوسی کا اظہار کر رہے ہیں۔

سابق بھارتی سیکرٹری خارجہ کا کہنا تھا کہ بنگلادیش کی موجودہ صورتحال میں جہاں خراب معاشی صورتحال نے اہم کردار ادا کیا ہے وہیں اپوزیشن جماعتوں بی این پی اور جماعت اسلامی نے بھی اپنا حصہ ڈالا۔ان کا کہنا تھا کہ اس احتجاج کے دوران بنیاد پرست اور پاکستان کی حامی جماعت اسلامی بہت سرگرم رہی اور اس نے سڑکوں پر اپنی طاقت کا مظاہرہ کیا اور احتجاج میں تشدد کا عنصر شامل ہونے کا باعث بنی۔بنگلادیش میں بھارت کے سابق ہائی کمشنر کا کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال میں بیرونی قوتوں کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا جس کے باعث بنگلادیش اور بھارت کے بھی قومی سلامتی کے مفادات کو نقصان پہنچا ہے۔بھارت کے قومی مفادات کو پہنچنے والے نقصانات کے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ اس کے مضر اثرات ہم پر ہوں گے، شیخ حسینہ سے ہمارے اچھے تعلقات تھے، بنگلا دیش میں آئندہ انتخابات کے نتیجے میں بنیاد پرست جماعتیں اقتدار میں آسکتی ہیں۔



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…