انقرہ(این این آئی)ترکیہ نے سکیورٹی خطرات کے پیش نظر لبنان میں مقیم اپنے شہریوں کو ملک چھوڑنے کی ہدایت کی ہے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق ترک وزارت خارجہ نے گزشتہ روز بیان میں شہریوں پر زور دیا ہے کہ اگر ان کا لبنان میں رہنا ضروری نہیں ہے تو وہ ملک چھوڑ دیں کیونکہ وہاں سکیورٹی کی صورتحال تیزی سے خراب ہونے کاامکان ہے۔وزارت نے کہاکہ لبنان میں ترک شہریوں کو محتاط رہنا چاہئے اور انہیں نبطیہ، جنوبی لبنان، بیکا اور بعلبک اور ہرمل کے علاقوں میں نہیں جانا چاہئے ۔بیان میں کہا گیاکہ ترک شہریوں کو لبنان کا سفر کرنے سے گریز کرنا چاہیے،ترک شہری جن کا لبنان میں رہنا ضروری نہیں اگر ممکن ہو تو وہ تجارتی پروازوں کے ذریعے ملک چھوڑ دیں۔