پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

اسماعیل ہنیہ کی بہو نے سسر کی طیارے میں قرآن پاک پڑھتے ہوئے آخری تصویر شیئر کردی

datetime 5  اگست‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دوحہ(این این آئی)فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے شہید رہنما اسماعیل ہنیہ کی بہو نے ان کی طیارے میں سفر کے دوران قرآن پاک پڑھتے ہوئے تصویر شیئر کر دی۔ممکنہ طور پر یہ تصویر ایران جاتے ہوئے طیارے میں لی گئی ہے۔اسماعیل ہنیہ کی بہو ایناس ہنیہ نے اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر مذکورہ تصویر شیئر کرتے ہوئے اس کا عنوان آخری سفر، آخری تصویر تحریر کیا۔تصویر کے کیپشن میں ایناس ہنیہ نے کہا کہ شہید کمانڈر اسماعیل ہنیہ اپنے آخری سفر پر ہوائی جہاز میں بیٹھے قرآن پاک کی تلاوت کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ اسماعیل ہنیہ اس وقت سور النسا کی آیت نمبر 74کی تلاوت کررہے ہیں جس کا ترجمہ ہے کہ ”تو انہیں اللہ کی راہ میں لڑنا چاہیے جو دنیا کی زندگی بیچ کر آخرت لیتے ہیں اور جو اللہ کی راہ میں لڑے پھر مارا جائے یا غالب آئے تو عنقریب ہم اسے بڑا ثواب دیں گے”۔اسماعیل ہنیہ کی بہو نے لکھا کہ یہ لمحہ اس بات کا اعلان تھا کہ انہوں نے دنیا پر آخرت کو ترجیح دی اور جہاد کے راستے کو خلوص اور ایمان کے ساتھ اختیار کیا۔ایناس ہنیہ نے کہاکہ اللہ سے دعا ہے کہ وہ انہیں شہید کے طور پر قبول فرمائے اور ان کے درجات بلند کرے۔



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…