پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

شہید اسمعیل ہنیہ کے کمرے میں بم ایرانی ایجنٹوں نے نصب کیا، برطانوی اخبار کا دعوی

datetime 3  اگست‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (این این آئی)برطانوی اخبار نے دعوی کیا ہے کہ حماس کے سربراہ اسمعیل ہنیہ کو شہید کرنے کیلئے اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد نے ایرانی ایجنٹوں کی مدد سے بم نصب کروایا۔برطانوی اخبار دی ٹیلی گراف کی شائع رپورٹ کے مطابق ایرانی ایجنٹوں نے شہید اسمعیل ہنیہ کی قیام گاہ کے تین کمروں میں نصب کیے تھے جبکہ اصل منصوبہ یہ تھا کہ انہیں اس موقع پر قتل کیا جاتا کہ جب وہ مئی میں جہاز حادثے میں جاں بحق ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے جنازے میں شرکت کرنے تہران پہنچے تھے۔دو ایرانی حکام نے برطانوی اخبار کو بتایا کہ اس وقت منصوبے پرعمل درآمد نہ ہوسکا کیونکہ اس موقع پر ایران میں بڑی تعداد میں لوگ موجود تھے اور یہ خدشہ تھا کہ یہ منصوبہ ناکام ہوجائے گا۔

اس کے بجائے 2 ایرانی ایجنٹوں نے شمالی تہران میں پاسداران انقلاب کے گیسٹ ہاس کے تین کمروں میں دھماکا خیز مواد نصب کیا جہاں اسمعیل ہنیہ ایران آمد پر قیام کر سکتے تھے۔گیسٹ ہائوس کی سی سی ٹی وی فوٹیج رکھنے والے اہلکاروں کے مطابق متعلقہ ایرانی ایجنٹس دبے پائوں متعدد کمروں میں داخل ہوئے اور منٹوں میں وہاں سے باہر نکلے۔برطانوی اخبار نے دعویٰ کیا کہ بم نصب کرنے کے بعد ایرانی ایجنٹس بیرونِ ملک چلے گئے لیکن وہ ملک سے باہر رہ کر بھی بم دھماکا کرسکتے تھے، بدھ کی صبح 2 بجے جب انہیں یقین ہوگیا کہ اسمعیل ہنیہ کمرے میں موجود ہیں تو انہوں نے ریموٹ کی مدد سے دھماکا کردیا۔پاسدارانِ انقلاب میں ایک عہدیدار نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر برطانوی اخبار کو بتایا کہ تنظیم کو یقین ہے کہ اسرائیلی ایجنسی موساد نے انصار المہدی پروٹیکشن یونٹ کے ایجنٹوں کی خدمات حاصل کیں۔انصار المہدی یونٹ اعلی شخصیات کی سیکیورٹی کا ذمہ دار ہے۔

انہوں نے بتایا کہ مزید تفتیش کے بعد دو دیگر کمروں سے بھی اضافی دھماکا خیز مواد دریافت کیا گیا۔دی ٹیلی گراف سے بات کرنے والے ایرانی عہدیدار نے انکشاف کیا کہ اب پاسدارانِ انقلاب میں ایک دوسرے پر الزام تراشی کی جارہی ہے جس میں مختلف شعبے ایک دوسرے پر ناکامی کا الزام عائد کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاسدارانِ انقلاب کے القدس فورس کے کمانڈر اسمعیل قاآنی لوگوں کو برطرف، گرفتار اور ممکنہ طور پر سزائے موت دینے کے لیے طلب کر رہے ہیں، وہ کہتے ہیں کہ سیکیورٹی مسئلے نے سب کی بیعزتی کی ہے۔عہدیدار نے بتایا کہ سپریم لیڈر نے گزشتہ دو دنوں میں کئی بار تمام کمانڈروں کو طلب کیا ہے، وہ اس واقعے پر جواب چاہتے ہیں، ان کے لیے بدلہ لینے سے زیادہ سیکیورٹی خلاف ورزی کو دور کرنا اہم ہے۔اس سے قبل امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز کی رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ مشرق وسطی کے 5 عہدیداران نے کہا ہے کہ بم تقریبا 2 ماہ قبل گیسٹ ہاس میں چھپایا گیا تھا۔

اسی رپورٹ میں مشرق وسطی کے حکام کے مطابق اسمعیل ہنیہ تہران کے دورے پر کئی بار گیسٹ ہاس میں قیام کرچکے تھے، امریکی اخبار کی رپورٹ میں حکام نے بتایا کہ دھماکے سے عمارت میں موجود عملہ چونک گیا اور وہ شور کا ذریعہ تلاش کرنے کے لیے بھاگے جو انہیں اس کمرے تک لے گیا جہاں اسمعیل ہنیہ قیام پذیر تھے۔کمپائونڈ میں ایک طبی ٹیم عملہ موجود تھا جو دھماکے کے فورا بعد حماس رہنما کے کمرے میں پہنچ گیا، ٹیم نے اعلان کیا کہ اسمعیل ہنیہ موقع پر ہی شہید ہوگئے تاہم طبی عملے نے محافظ کو زندہ کرنے کی کوشش کی، لیکن وہ بھی جانبر نہ ہوسکے۔

خیال رہے کہ حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسمعیل ہنیہ کو 31 جولائی کو تہران میں اس وقت شہید کردیا گیا جب وہ نومنتخب ایرانی صدر مسعود پزشکیان کی تقریب حلف برداری کے سلسلے میں ایران میں موجود تھے۔ایران کے دارالحکومت تہران میں سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے اسمعیل ہنیہ کی نماز جنازہ پڑھائی جس کے بعد جسد خاکی کو قطر منتقل کرکے ان کی رہائش گاہ پہنچایا گیا جہاں ان کی تدفین کی گئی۔



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…