بدھ‬‮ ، 30 اکتوبر‬‮ 2024 

مسجد نبویۖ میں 54 لاکھ سے زیادہ زائرین کی آمد

datetime 1  اگست‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(این این آئی)سعودی عرب کی مسجد نبوی انتظامیہ نے کہاہے کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران یہاں 54 لاکھ 28 ہزار 718 نمازی اور زائرین آئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مسجد نبوی کے امور کی جنرل اتھارٹی نے گزشتہ ایک ہفتے کے دوران مسجد میں آنے والوں نمازیوں اور زائرین کو فراہم کی جانے والی خدمات کے اعدادوشمار جاری کیے ہیں۔اتھارٹی کا کہنا تھا کہ 5 لاکھ 5 ہزار 700 نے روضہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر حاضری دی۔

اسی طرح ریاض الجنہ میں مختلف اوقات میں پابندی اور پرمٹ کے ساتھ 2 لاکھ 12 ہزار 946 افراد نے نماز ادا کی۔مسجد نبوی کے امور کی دیکھ بھال کرنے والی اتھارٹی نے بتایا کہ مختلف قومیتوں کے ایک لاکھ 52 ہزار 912 افراد کو متعدد زبانوں میں مواصلاتی خدمات فراہم کی گئیں۔اتھارٹی کا کہنا تھا کہ 1810 ٹن زم زم فراہم کیا گیا اسی طرح 218 نمونوں کی جانچ اور تجزیہ کیا گیا۔مسجد نبوی میں مختلف جگہوں پر روزہ داروں میں 4 لاکھ 83 ہزار 194 افطار پیکٹس فراہم کے گئے۔اس کے علاوہ صفائی اور جراثیم کے خاتمے کے لیے ادویہ اور مادے کا استعمال کیا گیا جس کی مقدار 2 لاکھ 92 ہزار 56 لٹر تھی۔



کالم



عزت کو ترستا ہوا معاشرہ


اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…

ہماری آنکھیں کب کھلیں گے

یہ دو مختلف واقعات ہیں لیکن یہ دونوں کہیں نہ کہیں…