جمعرات‬‮ ، 18 دسمبر‬‮ 2025 

سعودیہ نے بیشتر کاروباری شعبوں میں 100 فیصد بیرونی ملکیت کی اجازت دے دی

datetime 31  جولائی  2024 |

ریاض (این این آئی)سعودی حکومت نے انقلابی اقدام کے طور پر بہت سے کاروباری شعبوں میں غیر ملکی باشندوں کو کاروبار میں 100 فیصد ملکیت کی اجازت دے دی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی نائب وزیرِ تجارت اور نیشنل کمپیٹیٹیو سینٹر کی سی ای او ڈاکٹر ایمان الطائری نے جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیئول میں بتایا ہے کہ سعودی حکومت نے زیادہ سے زیادہ بیرونی سرمایہ کاری یقینی بنانے کے لیے غیر ملکی باشندوں کو بہت سے کاروباری شعبوں میں 100 فیصد ملکیت کے حصول کی اجازت دی ہے۔یہ بات سعودی کورین بزنس فورم کی تقریب میں بتائی گئی۔

سعودی وزیرِ تجارت ڈاکٹر ماجد القصابی نے بتایا کہ سعودی عرب کے وژن 2030 نے اقتصادی معاملات میں غیر معمولی تنوع کی راہ ہموار کی ہے۔ اس کے نتیجے میں معیشت کے مزید فروغ کی راہ ہموار ہوئی ہے۔ اب سعودی عرب کے کاروباری شعبے میں بھرپور تنوع کی راہ ہموار ہوچکی ہے۔سعودی کورین بزنس فورم میں جنوبی کوریا میں سعودی عرب کے سفیر سمیع السدان نے بھی شرکت کی۔ سرکاری اور نجی شعبے کے کاروباری اداروں سے تقریبا 400 مندوبین شریک ہوئے۔ڈاکٹر ماجد القصابی نے بتایا کہ سعودی عرب اور جنوبی کوریا کے درمیان اقتصادی اشتراکِ عمل غیر معمولی نوعیت کا ہے۔ 2019 سے 2023 کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان تجارت کا حجم 35 ارب ڈالر تک پہنچ چکا ہے۔ گزشتہ اپریل تک کوریائی کمپنیوں کو 174 تجارتی معاہدے جاری کیے جاچکے تھے۔اس موقع پر جنوبی کوریا کے وزیرِ تجارت ڈاکٹر اِنکیو چیونگ نے دونوں ملکوں کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری بڑھانے پر زور دیا۔ آٹوموبائل اور شپ بلڈنگ کے شعبوں میں وسیع تر تعاون کی گنجائش موجود ہے۔ مصنوعی ذہانت، ڈیٹا سینٹر اور اسمارٹ سٹیز کے حوالے سے بھی اشتراکِ عمل کا گراف بلند کیا جاسکتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…