جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

مسجدالحرام دنیا کی مہنگی ترین عمارت قرار

datetime 26  جولائی  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(این این آئی)مسلمانوں کے قبلے، خانہ کعبہ کے اطراف کی مسجد، مسجدالحرام کو دنیا کی مہنگی ترین عمارت قرار دیا گیا ہے۔برطانوی میڈیا دی ٹیلی گراف کی جانب سے گزشتہ روز دنیا کی 20 مہنگی ترین عمارتوں پر مبنی ایک فہرست جاری کی گئی ہے۔اس فہرست میں دنیا کی دو مہنگی عمارتیں سعودی عرب کے تاریخی شہر مکہ میں موجود ہیں جن میں سے سرِ فہرت مسجدالحرام اور دوسرے نمبر پر ابراج البیت، المعروف دی کلوک ٹاورز ہے۔

دی ٹیلی گراف کی رپورٹ کے مطابق مسلمانوں کے لیے مقدس ترین مقام، مکہ کی عظیم مسجد مسجدالحرام میں ایک وقت میں چالیس لاکھ افراد سما سکتے ہیں، مسجدالحرام 400,800 مربع میٹر (99 ایکڑ) پر محیط ہے جس کے بیرونی اور اندرونی حصوں میں نماز ادا کی جا سکتی ہے۔اس مقدس ترین مقام پرحجر اسود بھی نصب ہے جسے محمدۖ نے کعبہ کی دیوار میں اپنے ہاتھوں سے لگایا تھا، یہاں مقام ابراہیمی بھی موجود ہے۔یاد رہے کہ اس عمارت میں غیر مسلموں کو داخلے کی اجازت نہیں ہے۔

ابراج البیت(دی کلوک ٹاورز)، مکہ،تعمیر کی کل لاگت: 15 بلین ڈالر،سعودی عرب کے شہر مکہ میں ہی عین مسجدالحرام کے ساتھ ابراج البیت ٹاورز تعمیر کیا گیا ہے جو کہ دنیا کے بلند ترین کلاک ٹاورز اور دنیا کے بلند ترین ہوٹل ہونے کا ریکارڈ اپنے نام کیے ہوئے ہے۔اس عمارت میں نصب گھڑیال بھی دنیا کا سب سے بڑا گھڑیال ہے جس کا قطر 43 میٹر ہے، اسے دنیا کی تیسری بلند ترین عمارت بھی قرار دیا جاتا ہے جس کی بلندی 1,972 فٹ ہے۔(ریزورٹس ورلڈ سینٹوسا، سنگاپور)تعمیر کی کل لاگت: 6.59 بلین ڈالر ،یہ ریزورٹ اور تفریحی کمپلیکس سینٹوسا کے جزیرے پر، سنگاپور کے جنوبی ساحل سے تھوڑا دور ہے جس میں ایک کیسینو، ایک یونیورسل اسٹوڈیو تھیم پارک، ایک واٹر پارک اور S.E.A. ایکویریم ہے جسے دنیا کا سب سے بڑے سمندری گھر کہ جاتا ہے۔(مرینا بے سینڈز، سنگاپور)تعمیر کی کل لاگت: 5.5 بلین ڈالر ،ٹیلی گراف ٹریول کی ایولین چن کہتی ہیں مرینا بے کے سامنے ٹرپل ٹاور والی، 55 منزلہ موشے سفدی کی ڈیزائن کردہ میگا پراپرٹی مبینہ طور پر اب تک کا سب سے مہنگا اسٹینڈ اکیلے انٹیگریٹڈ ریزورٹ ہے۔

(دی کاسموپولیٹن، لاس ویگاس)تعمیر کی کل لاگت: 3.9 بلین ڈالر ،ٹیلی گراف کے مطابق دنیا کی پانویں مہنگی ترین عمارت دی کاسمو پولیٹن لاس ویگاس کا بہترین ہوٹل ہے جو کہ اپنے آنے والے ہر صارف کا ہر طرح سے خیال رکھنے کی صلاحیت رکھا ہے۔دی ٹیلی گراف کی جانب سے گزشتہ روز جاری کی گئی فہرست میں چھٹے نمبر پر دنیا کی مہنگی عمارت کا درجہ نیویارک میں موجود ون ورلڈ ٹریڈ سینٹر کو دیا گیا ہے جس کی تعمیر کی کل لاگت 3.8 بلین ڈالر ہے۔اسی طرح اس فہرست کے ساتویں نمبر پر دبئی کے دارالحکومت ابوظہبی میں واقع ایمریٹس پیلس ہوٹل موجود ہے جس کی تعمیر کی کل لاگت 3 بلین ڈالر ہے۔

حیرت انگیز طور پر اس فہرست میں بھارتی امیرترین شخصیت مکیش امبانی کا ممبئی میں واقع گھر بھی موجود ہے۔مکیش امبانی کے گھر اینٹیلیا کا نمبر دنیا کی مہنگی ترین عمارتوں میں بارہویں نمبر پر آتا ہے جس کی تعمیر کی کل لاگت 2 بلین ڈالر ہے۔اس فہرست میں 17 نمبر پر لندن میں واقع ویمبلے اسٹیڈیم موجود ہے جس کی تعمیر کی کل لاگت 1.5 بلین ڈالر ہے جبکہ دبئی میں واقع برج خلیفہ کا اس فہرست میں 19واں نمبر ہے۔دی ٹیلی گراف کے مطابق اس عمارت کی تعمیر میں کل لاگت 1.5 بلین ڈالر آئی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…