جمعہ‬‮ ، 24 اکتوبر‬‮ 2025 

ایلون مسک کی دولت میں ایک دن میں 21 ارب ڈالرز کی ریکارڈ کمی

datetime 25  جولائی  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(این این آئی )ٹیسلا، ایکس اور اسپیس ایکس جیسی کمپنیوں کے مالک ایلون مسک دنیا کے امیر ترین شخص ہیں اور ان کی دولت میں اربوں ڈالرز کمی سے بھی یہ اعزاز چھینتا مشکل نظر آتا ہے۔امریکی جریدے بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق ایلون مسک کی دولت میں ایک دن میں 21 ارب ڈالرز سے زائد کی کمی آئی ہے۔24 جولائی کو ٹیسلا کے حصص کی قیمتوں میں 11 فیصد کمی دیکھنے میں آئی جس کے نتیجے میں ایلون مسک کی دولت میں بھی 21 ارب 70 کروڑ ڈالرز سے زائد کی کمی ہوئی۔واضح رہے کہ ایلون مسک ٹیسلا کے 21 فیصد حصص کے مالک ہیں اور ان کی مجموعی دولت کا 68 فیصد حصہ بھی اسی کمپنی کے حصص سے منسلک ہے۔24 جولائی کو ٹیسلا کی سہ ماہی آمدنی رپورٹ جاری کی گئی تھی جس میں بتایا گیا تھا کہ اپریل سے جون 2024 کے دوران کمپنی کے منافع میں 45 فیصد کمی آئی۔سہ ماہی رپورٹ کے باعث ٹیسلا کے حصص کی قیمتیں متاثر ہوئیں اور ایلون مسک اربوں ڈالرز سے محروم ہوگئے۔

ایک دن میں دولت میں اتنی زیادہ کمی کے باوجود ایلون مسک اب بھی 241 ارب ڈالرز کے مالک ہیں اور بدستور دنیا کے امیر ترین شخص ہیں۔ان کی دولت اس فہرست میں دوسرے نمبر پر موجود جیف بیزوز سے 37 ارب ڈالرز زیادہ ہے۔جیف بیزوز کے لیے بھی 24 جولائی کا دن اچھا نہیں تھا جن کی دولت میں 5 ارب ڈالرز سے زائد کی کمی آئی، مگر وہ اب بھی 204 ارب ڈالرز کے مالک ہیں۔فرانس سے تعلق رکھنے والے برنارڈ آرنلٹ 187 ارب ڈالرز کے ساتھ اس فہرست میں تیسرے نمبر پر ہیں جبکہ مارک زکربرگ 165 ارب ڈالرز کے ساتھ چوتھے اور بل گیٹس 157 ارب ڈالرز کے ساتھ 5 ویں امیر ترین شخص ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کنفیوز پاکستان


افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…