پیر‬‮ ، 04 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

تارکین وطن کے لئے جرمن شہریت کا حصول آسان ہوگیا

datetime 25  جولائی  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برلن (این این آئی )جرمنی کو ہنر مند افراد کی ضرورت ہے اور آپ کو شاید جرمن ویزے کی، تو ایک دوسرے کے ساتھ مل کر کام کریں اور آپرچیونٹی کارڈ سے فائدہ اٹھائیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جرمنی میں آئی ٹی کے شعبے میں ملازمتوں کی خالی آسامیوں کی تعداد گذشتہ سال ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی۔ ڈیجیٹل ایسوسی ایشن بٹکوم کا کہنا ہے کہ ایسی خالی آسامیوں کی تعداد بڑھ کر 149،000 ہو گئی ہے۔بٹکوم کے صدر رالف ونٹرگرسٹ نے بٹکوم کے سالانہ لیبر مارکیٹ سٹڈی کو پیش کرنے کے موقع پر کہا کہ آئی ٹی ماہرین کی کمی کا معاشی دائرے سے کوئی تعلق نہیں ہے اور یہ جرمن معیشت کے لیے ایک باقاعدہ مسئلہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ بہت کم ہنر مند کارکن اور بہت زیادہ ریگولیشن ڈیجیٹل جرمنی کی رفتار کو متاثر کر رہے ہیں۔اگر آپ جرمنی جا کر محنت کرنے کو تیار ہیں تو موقع کارڈ یعنی اپرچونیٹی کارڈ کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔

اس نئی ویزا سکیم کا مقصد جرمنی میں ہنرمند لیبر کی شدید کمی کو دور کرنا ہے۔اس نئی ویزا سکیم کے بارے میں جرمن وزارت داخلہ کا کہنا تھا کہ جرمنی اب ان ہنرمندوں کو ملک میں آنے کی اجازت دے رہا ہے جن کی جرمن معیشت کو برسوں سے ضرورت تھی۔آپرچیونٹی کارڈ میں وہ افراد درخواست دے سکیں گے جن کے پاس اپنے پیشے کی کم سے کم دو سال کی تربیت یا کسی تسلیم شدہ یونیورسٹی سے ڈگری ہو۔ جرمن یا انگریزی زبان سے واقفیت ہو۔

اسکیم کے لیے اہلیت کا فیصلہ پوائنٹس سسٹم کے مطابق درخواست گزار کی زبان کی مہارت، پیشہ ورانہ تجربہ، عمر اور جرمنی سے تعلق کی بنیاد پر کیا جائے گا۔ کارڈ حاصل کرنے کے لیے کم از کم چھ پوائنٹس کی ضرورت ہو گی۔اگر آپ کو یہ کارڈ مل جاتا ہے تو آپ جرمنی میں ایک سال رہتے ہوئے نوکری کی تلاش کر سکیں گے۔ اور اس دوران ہفتے میں 20 گھنٹے تک پارٹ ٹائم جاب کی بھی اجازت ہو گی۔



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…