منگل‬‮ ، 23 جون‬‮ 2026 

مانچسٹر ایئرپورٹ پر پولیس کا پاکستانی نوجوان پر تشدد

datetime 25  جولائی  2024 |

مانچسٹر(این این آئی)مانچسٹر ایئرپورٹ پر پولیس کی جانب سے پاکستانی نوجوان پر تشدد کا واقعہ پیش آیا، واقعے کے خلاف پاکستانی کمیونٹی نے راچڈیل پولیس اسٹیشن کے سامنے احتجاج کیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وائرل ہونے والی ویڈیو میں پولیس افسر کو زمین پر گرے ہوئے شخص کو لات مارتے دیکھا جا سکتا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پولیس اچانک قریب بینچ پر بیٹھے شخص پر بھی چڑھ دوڑی اور اس پر بھی تشدد کیا۔گریٹر مانچسٹر پولیس کا کہنا تھا کہ پولیس کو ایئرپورٹ پر لڑائی کی اطلاع پر طلب کیا گیا تھا، واقعہ کا علم ہے، تحقیقات شروع کردی ہے۔اسسٹنٹ چیف کانسٹیبل وسیم چوہدری نے کہا ہے کہ مانچسٹر ایئرپورٹ واقع میں ملوث اہلکار کو معطل کردیا گیا ہے۔

پولیس کی جانب سے پاکستانی نوجوان پر تشدد کے واقعے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد کمیونٹی میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔رپورٹس کے مطابق واقعے کے خلاف پاکستانی کمیونٹی نے راچڈیل پولیس اسٹیشن کے سامنے احتجاج کیا۔اس حوالے سے ہوم آفس منسٹر ڈیانا جونسن نے کہا کہ مانچسٹر ایئرپورٹ پر دل خراش واقعے پر عوام کی تشویش کو سمجھ سکتی ہوں۔ڈیانا جونسن کا کہنا تھا کہ مانچسٹر پولیس سے واقعے کی تفصیلات طلب کی ہیں۔

برٹش پاکستانی رکن پارلیمنٹ یاسمین قریشی نے واقعہ پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔میئر مانچسٹر نے بھی واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مانچسٹر ایئرپورٹ واقعے پر عوام میں تشویش ہے۔ان کا کہنا تھا کہ مانچسٹر پولیس کے ڈپٹی چیف کانسٹیبل کو عوام کی تشویش سے آگاہ کردیا ہے، واقعے کی تحقیقات کے لییانڈیپینڈنٹ آفس آف پولیس کنڈکٹ سے رجوع کیا ہے۔



کالم



فورنگ میں ایک رات


ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…