پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

متحدہ عرب امارات میں احتجاج کرنے والے بنگلہ دیشی مشکل میں پھنس گئے

datetime 23  جولائی  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک/ دبئی(این این آئی ) متحدہ عرب امارات میں اپنے ملک کی حکومت کے خلاف مظاہرہ کرنے والے بنگلہ دیشی بڑی مشکل میں پھنس گئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ایک عدالت نے خلیجی ریاست میں اپنے ہی ملک کی حکومت کے خلاف احتجاج کرنے والے 57 بنگلہ دیشیوں کو طویل قید کی سزا سنائی ہے۔متحدہ عرب امارات کی مختلف سڑکوں پر فسادات بھڑکانے کے الزام میں تین بنگلہ دیشی ملزمان کو عمر قید کی سزا سنائی گئی جبکہ 53 دیگر کو 10 سال اور ایک کو 11 سال قید کی سزا سنائی گئی۔عدالت کی جانب سے مقرر کردہ وکیل دفاع نے سماعت کے دوران دلائل دیتے ہوئے کہا کہ اجتماعات کا کوئی مجرمانہ ارادہ نہیں تھا اور شواہد ناکافی تھے۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے متحدہ عرب امارات کی جانب سے اپنی سرزمین پر محض عوامی احتجاج پر شدید ردعمل کی مذمت کی ہے۔متحدہ عرب امارات میں مظاہرے مثر طور پر غیر قانونی ہیں، جہاں غیر ملکی آبادی کا تقریبا 90 فیصد ہیں. بنگلہ دیشی تارکین وطن کا تیسرا سب سے بڑا گروپ ہے۔بنگلہ دیش میں سرکاری ملازمتوں میں کوٹہ کے خلاف طلبہ کی قیادت میں ہونے والے مظاہروں کے دوران 150 سے زائد افراد ہلاک اور 500 گرفتار ہو چکے ہیں۔گزشتہ روز یو اے ای میں رہائش پذیر بنگلہ دیشیوں نے حکومت کو ملک گیر کرفیو ہٹانے اور انٹرنیٹ خدمات بحال کرنے کے لئے 48 گھنٹے کا الٹی میٹم دیا تھا۔ وہ مظاہرین کے خلاف تشدد کا الزام عائد کرنے والے عہدیداروں کے استعفے کا بھی مطالبہ کر رہے تھے۔



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…