جمعہ‬‮ ، 11 جولائی‬‮ 2025 

بنگلادیش میں احتجاجی طلباء کو دیکھتے ہی گولی مارنے کا حکم دے دیا گیا

datetime 20  جولائی  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈھاکہ(این این آئی) بنگلا دیش میں احتجاجی طلبا کو دیکھتے ہی گولی مارنے کا حکم دے دیاگیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگلہ دیش میں سرکاری نوکریوں میں کوٹہ سسٹم کے خلاف کئی روز سے جاری طلبہ کے احتجاج میں مزید شدت آگئی جس کے بعد حکومت نے ملک بھر میں کرفیو میں سختی کرتے ہوئے مظاہرین کو دیکھتے ہی گولی مارنے کا حکم دے دیا۔

حکمران عوامی لیگ پارٹی کے جنرل سیکرٹری اور رکن پارلیمنٹ عبیدالقادر نے کہا کہ سیکیورٹی افسران کو انتہائی صورت حال میں ہجوم پر گولی چلانے کی اجازت ہوگی۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق پر تشدد احتجاج میں اب تک کم از کم 115 افراد ہلاک ہو چکے ہیں، بنگلہ دیشی حکام نے ہلاک اور زخمی ہونے والوں کی کوئی سرکاری تعداد شیئر نہیں کی ہے ۔حکام نے ملک بھر میں موبائل اور انٹرنیٹ سروسز پر پابندی لگاتے ہوئے کئی نیوز چینلز اور اخبارات کی ویب سائٹس بند کردی ہیں۔مقامی میڈیا کے مطابق دارالحکومت کے شمال میں واقع ضلع نرسنگدی کی ایک جیل پر مظاہرین نے دھاوا بولنے کے بعد آگ لگادی، جیل سے تقریبا 800قیدی فرار ہو گئے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…