جمعہ‬‮ ، 02 مئی‬‮‬‮ 2025 

ہیٹی کے ساحل پر کشتی میں آتشزدگی، 40 تارکین وطن ہلاک

datetime 20  جولائی  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پورٹ اورپرنس (این این آئی)ہیٹی سے ٹرکس اور کایکوس جزائر جانے والی ایک کشتی میں آتشزدگی سے 40 تارکین وطن ہلاک ہوگئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار مائیگریشن کا کہنا ہے کہ حادثے کا شکار ہونے والی کشتی میں 80 سے زائد تارکین وطن سوار تھے۔بیان کے مطابق ہیٹی کے کوسٹ گارڈ نے 41 افراد کو بچا لیا جبکہ متعدد افراد زخمی ہیں جن میں سے 11 کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

آئی او ایم کے سربراہ گریگوئیر گڈسٹین نے اس المناک واقعے کی ذمہ داری ہیٹی کے سکیورٹی حکام پر عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہیٹی کی سماجی و اقتصادی صورت حال تشویشناک ہے جس کی وجہ سے لوگ انتہائی قدم اٹھانے پرمجبور ہورہے ہیں۔غربت زدہ کیریبین ملک سے شہریوں کی ہجرت کا سلسلہ کئی ماہ سے جاری ہے، جن میں ہزاروں لوگ قابض جرائم پیشہ گروہوں کے تشدد سے بچنے کیلئے ملک سے نکل رہے ہیں۔

کینیا کی جانب سے سینکڑوں پولیس افسران کو ہیٹی کے دارالحکومت پورٹ-او-پرنس میں تعینات کیا گیا ہے، جو سیاسی، سماجی اور اقتصادی انتشار سے دوچار ملک میں استحکام لانے کی بین الاقوامی کوششوں کا حصہ ہے۔جرائم پیشہ گروہ اب دارالحکومت ہیٹی کے 80 فیصد حصے پر قابض ہیں، رہائشیوں کا کہنا ہے کہ انہیں قتل، عصمت دری، چوری اور اغوا برائے تاوان کا سامنا ہے۔



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…