جمعہ‬‮ ، 02 مئی‬‮‬‮ 2025 

ٹرمپ پر حملے کے بعد مسک کی آئرن مین سوٹ تیار کرنے کی خواہش

datetime 16  جولائی  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(این این آئی)سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر ہونے والے قاتلانہ حملے کے بعد ٹیک ٹائیکون ایلون مسک نے آئرن مین اسٹائل کا دھاتی آرمر سوٹ تیار کرنے کی خواہش کا اظہار کردیا۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق دنیا کے امیر ترین شخصیات میں شامل ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے بانی نے یہ بھی انکشاف کیا کہ ان کی اپنی زندگی پر گزشتہ آٹھ ماہ کے دوران دو حملے ہوچکے ہیں۔53 سالہ ایلون مسک نے ایکس (سابق ٹوئٹر)پر لکھا، ہوسکتا ہے کہ وقت آگیا فلائنگ میٹل سوٹ آف آرمر تیار کیا جائے۔

انکا یہ تبصرہ اور ٹرمپ کے 2024 کی صدارت کیلیے حمایت کی پیشکش پہلی بار اتوار کو اس وقت سامنے آئی جب ٹرمپ پر قاتلانہ حملے کی کوشش کی گئی۔ایلون مسک نے امریکا پی اے سی کو ایک غیر اعلانیہ رقم پر مبنی چندہ بھی دیا،امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق امریکا پی اے سی ایک سیاسی ایکشن کمیٹی ہے جو کہ ٹرمپ کو دوبارہ منتخب کرانے کے لیے کام کر رہی ہے۔ا یلون مسک کی جانب سے ڈونلڈ ٹرمپ کی پبلک انڈورسمنٹ (عوامی حمایت)پر کچھ ایکس یوزرز نے انھیں اپنی سیکیورٹی بڑھانے کا مشورہ دیا ہے۔



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…