جمعہ‬‮ ، 02 مئی‬‮‬‮ 2025 

کتوں کے ساتھ زیادتی کرنے والے شخص کو 249 سال قید کی سزا

datetime 15  جولائی  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کینبرا(این این آئی )آسٹریلیا میں ایک زولوجسٹ کو کتوں سے زیادتی کرنے اور انہیں مارنے کے باعث 249 سال قید کی سزا سنا دی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق زولوجسٹ آدم برٹن کو 60 سے زائد کتوں سے زیادتی اور انہیں مارنے کی وجہ سے سزا سنائی گئی ۔برطانوی ماہر مگرمچھ آسٹریلیا کے علاقے ڈارون میں رہائش اختیار کیے ہوئے ہیں، جبکہ اے بی سی کی رپورٹ کے مطابق آدم کتوں کو اپنی رہائشگاہ پر لاتے تھے۔جہاں وہ کتوں کو تشدد کا نشانہ بھی بناتا اور پھر انہیں موت سے ہمکنار بھی کرتا تھا، آدم اس گھنانے فعل کو کیمرے میں قید بھی کرتا تھا۔

گزشتہ سال آدم پر 60 سے زائد کتوں پر ظلم کرنے کا الزام ثابت ہوا تھا، جمعرات کے روز این ٹی سپریم کورٹ کے جج مشیل گرانٹ کی جانب سے سماعت سے قبل جانوروں کے حقوق کی تنظیموں کے نمائندوں سمیت ملازمین کو بھی عدالت کا کمرہ چھوڑنے کی درخواست کی تھی۔جج کا کہنا تھا کہ کیس کی نوعیت کو دیکھتے ہوئے اور ذہنی طور پر متاثر ہونے کے خدشے کے باعث یر درخواست کی گئی۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق جہاں لوگ فیصلے کے منتظر تھے وہیں ملزم کے وکیل کی جانب سے درخواست کرتے ہوئے نئی رپورٹ جمع کرائی گئی۔ اس رپورٹ میں ملزم کے ذہنی طور پر غیر صحت مند ہونے کے حوالے سے بتایا گیا تھا۔



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…