جمعہ‬‮ ، 02 مئی‬‮‬‮ 2025 

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ انتخابی ریلی کے دوران قاتلانہ حملے میں زخمی

datetime 14  جولائی  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی )امریکا کے ری پبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ انتخابی ریلی کے دوران فائرنگ سے زخمی ہو گئے۔امریکی ٹی وی کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ فائرنگ کے وقت ریلی کے شرکاء سے خطاب کر رہے تھے۔سابق امریکی صدر کو ریلی سے خطاب کرتے ہوئے 5 ہی منٹ گزرے تھے کہ فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، واقعے کے بعد ریلی فوری طور پر ختم کر دی گئی۔امریکی ٹی وی کے مطابق ریلی میں پیش آئے واقعے میں زخمی ڈونلڈ ٹرمپ کے سر اور کان پر خون کے نشانات تھے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق انتخابی ریلی کے دوران فائرنگ کرنے والا حملہ آور مارا گیا جبکہ ایک دوسرا شخص بھی ہلاک ہوا ہے۔حملے کے شبہے میں ایک شخص کو گرفتار بھی کر لیا گیا ہے۔فائرنگ کی آوازیں آنے سے پنسلوینیا کے علاقے بٹلر میں منعقدہ ریلی میں بھگدڑ مچ گئی۔ امریکی میڈیا کے مطابق ممکنہ طور پر 2 حملہ ور تھے، دونوں کو گولی مار دی گئی جن میں سے ایک کی حالت تشویش ناک ہے۔

دونوں حملہ آور ڈونلڈ ٹرمپ سے کئی سو گز دور موجود تھے اور اسنائپر یعنی نشانے باز تھے۔ابتدائی رپورٹس کے مطابق ریلی کے دوران 8 سے 10 گولیاں چلنے کی آوازیں آئی تھیں۔ذرائع کے مطابق ٹرمپ کی ریلی میں جس رائفل سے فائرنگ کی تھی اسے بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے کان پر خون کے نشانات دیکھے گئے۔امریکی میڈیا کا کہنا تھا کہ سابق صدر کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔کاونٹی پراسیکیوٹر نے تصدیق کی ہے کہ ٹرمپ کی ریلی کے دوران فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوا ہے۔ امریکی خفیہ سروس کا کہنا تھا کہ ریلی میں فائرنگ کے واقعے کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ محفوظ ہیں اور ان کے حفاظتی اقدامات بڑھا دیے گئے ہیں۔ امریکی سیکرٹ سروس کے مطابق ریلی میں پیش آئے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی۔ٹرمپ کی انتخابی ٹیم نے بھی کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ بالکل ٹھیک ہیں۔سیکرٹ سروس کا کہنا تھا کہ جیسے ہی معلومات حاصل ہوں گی، عوام کو آگاہ کر دیا جائے گا۔امریکی میڈیا کے مطابق صدر بائیڈن کو ڈونلڈ ٹرمپ کی ریلی میں فائرنگ کے واقعے پر بریف کر دیا گیا ہے۔روسی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر قاتلانہ حملہ کیا گیا ہے۔



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…