پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

ہاتھیوں نے تصویر لینے کے خواہشمند سیاح کو کچل کر ہلاک کردیا

datetime 11  جولائی  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میڈرڈ(این این آئی)ہاتھیوں کی تصویر لینے کا شوق ہسپانوی سیاح کو موت کے منہ میں لے گیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہسپانوی سیاح اپنی چھٹیاں منانے جنوبی افریقا کے Pilanesberg نیشنل پارک گیا جہاں سیاح نے اپنی گاڑی کو ہاتھیوں کے جھنڈ کے قریب لے جا کر تصویر لینے کی کوشش کی۔پولیس کے مطابق 43 سالہ سیاح گیم ریزرو میں پرائیویٹ گاڑی میں گیا تھا جس کے ہمراہ اس کی منگیتر اور دیگر دو خواتین بھی موجود تھیں۔

صوبے کے سیاحتی بورڈ نے بتایا کہ سیاح نے ہاتھیوں کے ساتھ ان کے تین بچوں کو دیکھا، تصویر لینے کا خواہشمند سیاح اپنی گاڑی کو ان کے قریب لے گیا جس پر اس کے ساتھیوں کی جانب سے خبردار بھی کیا گیا لیکن وہ بازنہ آیا۔سیاحتی بورڈ کے مطابق جھنڈ میں موجود ایک نر ہاتھی مشتعل ہوگیا اور اس نے حملہ کردیا جس کو دیکھتے ہوئے دیگر ہاتھیوں نے بھی سیاح کو روند دیا۔Pilanesberg گیم ریزرو جنوبی افریقا کا چوتھا بڑا پارک ہے جسے 7 ہزار جنگلی جانوروں کا گھر سمجھا جاتا ہے اور جنہیں دیکھنے کیلئے سیاح بڑی تعداد میں رخ کرتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…