جمعہ‬‮ ، 02 مئی‬‮‬‮ 2025 

غلافِ کعبہ کی تبدیلی کی تقریب میں پہلی بار خواتین کی شرکت

datetime 10  جولائی  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مکہ مکرمہ (این این آئی)خانہ کعبہ کے غلاف (کِسو الکعبہ)کی تبدیلی کی تقریب میں پہلی بار خواتین نے شرکت کی ہے۔ 159 ماہر کاری گروں کی محنت سے تیار کیے گیا غلاف خانہ کعبہ پر چڑھایا گیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق خانہ کعبہ کے غلاف کی تبدیلی کی تقریب ہر سال یکم محرم الحرام کو منعقد کی جاتی ہے۔ گزشتہ اتوار کو یہ تقریب منعقد ہوئی جس میں پہلی بار خواتین بھی شریک ہوئیں۔یہ سعادت پانے والی خواتین میں مسجد الحرام کے امور کی نگراں اتھارٹی میں کام کرنے والی اور مسجدِ نبوی کے نظم و نسق سے وابستہ خواتین شامل تھیں۔خواتین نے اس تقریب میں شرکت ضرور کی تاہم غلافِ کعبہ کے عمل میں صرف مردوں نے حصہ لیا۔

یہ تقریب ٹی وی چینلز پر براہِ راست نشر کی گئی تھی۔ سعودی پریس ایجنسی نے اس تقریب کی تصویریں جاری کی ہیں۔خانہ کعبہ کا غلام کنگ عبدالعزیز کمپلیکس میں تیار کیا جاتا ہے۔ غلافِ کعبہ کی تیاری میں ایک ہزار کلو خام ریشم، 120 کلو کے سونے کے تار 100 کلو کے چاندی کے تار استعمال کیے جاتے ہیں۔کسو الکعبہ کا بیلٹ 16 حصوں پر مشتمل ہوتا ہے جبکہ بیلٹ سے نیچے کا حصہ 7 حصوں پر مشتمل ہوتا ہے۔ کنگ عبدالعزیز کمپلیکس میں غلافِ کعبہ کی تیاری کے لیے 200 کاری گر اور انتظامی افسران تعینات ہیں۔غلافِ کعبہ کی تبدیلی کے وقت خانہ کعبہ کو آبِ زم زم اور عطیات سے غسل بھی دیا جاتا ہے۔ اس پرسعادت تقریب میں شرکت کے لیے خصوصی طور پر مدعو کیا جاتا ہے۔



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…