جمعہ‬‮ ، 02 مئی‬‮‬‮ 2025 

بھارتی سپریم کورٹ کا مسلمان طلاق یافتہ خواتین کیلئے بڑا فیصلہ

datetime 10  جولائی  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (این این آئی)بھارتی سپریم کورٹ نے مسلمان طلاق یافتہ خواتین کیلئے بڑا فیصلہ سنادیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق سپریم کورٹ نے مسلمان شخص کی درخواست خارج کردی جس میں طلاق کے بعد خاتون کو خرچے کی ادائیگی کے حکم کو چیلنج کیا گیا تھا۔بھارتی میڈیا کے مطابق سپریم کورٹ کے جسٹس بی وی ناگارتھنا اور جسٹس آگسٹین جارج مسیح پر مشتمل بینچ نے مسلمان شخص کی درخواست خارج کی۔بھارتی سپریم کورٹ کے بینچ نے واضح کیا کہ نان نفقہ کا قانون تمام شادی شدہ خواتین پر لاگو ہوتا ہے چاہے ان کا مذہب کوئی بھی ہو۔بھارتی میڈیا کے مطابق عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ نان نفقہ صدقہ نہیں بلکہ شادی شدہ خواتین کا حق ہے۔

جسٹس بی وی ناگارتھنا نے سخت ریمارکس دیے کہ کچھ شوہر اس حقیقت سے واقف نہیں ہیں کہ بیوی جو گھر بنانے والی ہے وہ جذباتی طور پر اور دوسرے طریقوں سے شوہر پر منحصر ہوتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ وہ وقت آ گیا ہے جب بھارتی مردوں کو گھر بنانے والے کے کردار اور اس کی قربانی کو پہچاننا چاہیے۔یہ تاریخی فیصلہ محمد عبدالصمد کی درخواست پر آیا جسے فیملی کورٹ نے اپنی طلاق یافتہ بیوی کو ماہانہ نان نفقہ ادا کرنے کا حکم دیا تھا۔بعدازاں عبدالصمد نے عدالتی حکم کو چیلنج کیا تاہم تلنگانہ ہائی کورٹ نے اس معاملے میں مداخلت کرنے سے انکار کردیا جس کے بعد درخواست گزار نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…