جمعہ‬‮ ، 02 مئی‬‮‬‮ 2025 

مسافر نے پرواز کو ہی واش روم سمجھ لیا، ایمرجنسی لینڈنگ کرنا پڑ گئی

datetime 5  جولائی  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شکاگو(این این آئی)ہوائی سفر کے دوران ایسے واقعات رونما ہوتے رہے ہیں جس کے باعث ایمرجنسی لینڈنگ تک کرنا پڑ جاتی ہے، ایسا ایک حیران کن واقعہ امریکی پرواز کے ساتھ ہوا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق حال ہی میں امریکی ائیرلائن کی پرواز میں مسافر کی جانب سے جہاز کی سیٹ پر ہی نامناسب حرکت کی گئی ہے، جسے حراست میں لے لیا گیا ہے، پرواز پورٹ لینڈ سے روانہ ہوئی تھی۔یرملکی خبررساں ادرے کے مطابق گزشہ روز یہ واقعہ پیش آیا ہے، جبکہ 25 سالہ مسافر نیل مک کیرتھی نے اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ اسے ایک طبی مسئلہ لاحق ہے، جس کے باعث نامناسب حرکت کی اور سیٹ کو ہی بیت الخلا بنا دیا۔25 سالہ مسافر کی اس حرکت پر دیگر مسافروں کی جانب سے شدید شور شرابا کیا جا رہا تھا، جس کے بعد پرواز کو امریکی شہر بفیلو کے ائیرپورٹ ہنگامی لینڈنگ کی اجازت مل پائی۔

جبکہ مسافر کی جانب سے پولیس کو بتانا تھا کہ پرواز کے دوران اس نے پانی زیادہ پیا تھا، جبکہ مشروبات کا استعمال بھی زیادہ کیا تھا۔ تاہم بوفیلو کے کورٹ برائے جرائم میں مسافر کے خلاف مجرمانہ عمل کی شکایت درج ہوئی ہے۔مسافر نے بتایا کہ شکاگو ائیرپورٹ پر بھی انہوں نے کولڈ ڈرنکس کا استعمال کیا تھا، جس کے باعث مسافر دوران پرواز اپنی سیٹ پر ہی واش روم کر رہا تھا۔پولیس کی جانب سے مسافر کو بوفیلو نیاگرا انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے گرفتار کیا گیا، جبکہ نامناسب حرکت کی دفعات کے تحت مسافر کو گرفتار کیا گیا، اس دفعات کے تحت کسی بھی مجرم کو زیادہ سے زیادہ 6 ماہ قید کی سزا ہو سکتی ہے۔



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…