بدھ‬‮ ، 27 اگست‬‮ 2025 

سعودی حکومت نے دنیا میں نیا اعزاز حاصل کر لیا

datetime 5  جولائی  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(این این آئی)سعودی عرب جہاں حج کے باعث دنیا بھر کی توجہ حاصل کر رہا تھا، وہیں اب ایک اور اعزاز کے باعث میڈیا کی توجہ حاصل کر رہا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق عوامی اعتماد کے حوالے سے سعودی حکومت پہلے نمبر پر آ گئی ہے، جہاں 86 فیصد شہری حکومت پر اعتماد رکھتے ہیں۔سالانہ اعتماد انڈیکس رپوورٹ ایڈلمین 2024 کی جانب سے یہ فہرست جاری کی گئی ہے، جس میں سعودی عوام حکومت پر فیصلہ سازی، قومی مفادات کے حصول کے حوالے سے اعتماد کرتے ہیں۔

اسی انڈیکس میں بتایا گیا ہے کہ 78 فیصد شہری کاروباری سیکٹر کے حوالے سے حکومتی کارکردگی پر اعتماد رکھتے ہیں، جبکہ دور جدید کے حوالے سے 80 فیصد شہری سعودی لیڈرز اور سائنسدانوں پر یقین رکھتے ہیں۔تاہم 56 فیصد شہری ملک میں سرکاری اقدامات برائے ٹیکنالوجی پر حکومت پر اعتماد رکھتے ہیں۔ اس سروے میں 28 ممالک شامل تھے۔سعودی عرب نے امریکا، فرانس، جاپان، برطانیہ، جرمنی اور کوریا کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…