ہفتہ‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2024 

مودی کے تیسری بار اقتدار میں آتے ہی کرپشن کی نئی کہانی منظرعام پر آگئی

datetime 3  جولائی  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(این این آئی)مودی کے بھارت میں بدعنوانیاں عروج پر ، بھارتی وزیراعظم کے تیسری بار اقتدار میں آتے ہی کرپشن کی نئی کہانی منظرعام پر آگئی۔بھارتی میڈیا کے مطابق میڈیکل کالج میں داخلے کیلئے پیپر لیک کر کے لاکھوں نوجوانوں کا مستقبل دا پئور لگانے والی بلیک لسٹ فرم، مودی کی قیادت والی کونسل آف سائنٹیفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ میں بھرتی امتحان کے دوسرے مرحلے کا انعقاد کر رہی ہے ۔گجرات میں واقع ایڈوٹیسٹ سالیوشنز پرائیویٹ لمیٹڈ کو پیپر لیک معاملے میں بلیک لسٹ کیا گیا تھا، مودی حکومت کی جانب سے سی ایس آئی آر کو سیکشن آفیسر اور اسسٹنٹ سیکشن آفیسر کی نئی بھرتیوں کے لیے ممنوعہ شدہ فرم میں امتحان انعقاد کرنے کا حکم دیا گیا۔

ایڈوٹیسٹ کے بانی سریش چندر آریہ ایک ہندو تنظیم کے صدر ہیں اور مودی کو ان کے منعقد کردہ پروگراموں میں شرکت کرتے دیکھا گیا ہے ۔کمپنی کے منیجنگ ڈائریکٹر ونیت آریہ کو گرفتار کیا جا چکا ہے لیکن کمپنی کو ابھی بھی بی جے پی سے امتحانی ٹھیکے مل رہے ہیں، سی ایس آئی آر کی جانب سے امتحان کے دوسرے مرحلے کا سرکاری نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے ، مگر امتحان پہلے ہی بہت سے تنازعات کا شکار ہے۔حیرت کی بات ہے کہ امتحان کے پہلے مرحلے میں دھوکہ دہی کے الزام میں امیدوار جیل میں ہیں لیکن ان کے نام کامیاب امیدواروں کی فہرست میں ڈال دیے گئے ہیں، دھوکے اور کرپشن کے الزامات کے باوجود مودی کی سربراہی میں کمپنی امتحان منعقد کرے گی۔مودی کے انتہاپسند اور کرپٹ ایجنڈے کے باعث بھارت کا تعلیمی نظام بربادی کی جانب گامزن ہے ، مودی کی کرپٹ پالیسیوں نے دو کروڑ نوجوانوں کے مستقبل کو گہرے اندھیرے کی جانب دھکیل دیا ہے۔



کالم



مبارک ہو


مغل بادشاہ ازبکستان کے علاقے فرغانہ سے ہندوستان…

میڈم بڑا مینڈک پکڑیں

برین ٹریسی دنیا کے پانچ بڑے موٹی ویشنل سپیکر…

کام یاب اور کم کام یاب

’’انسان ناکام ہونے پر شرمندہ نہیں ہوتے ٹرائی…

سیاست کی سنگ دلی ‘تاریخ کی بے رحمی

میجر طارق رحیم ذوالفقار علی بھٹو کے اے ڈی سی تھے‘…

اگر کویت مجبور ہے

کویت عرب دنیا کا چھوٹا سا ملک ہے‘ رقبہ صرف 17 ہزار…

توجہ کا معجزہ

ڈاکٹر صاحب نے ہنس کر جواب دیا ’’میرے پاس کوئی…

صدقہ‘ عاجزی اور رحم

عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…