جمعہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2024 

مسجد نبوی ۖ میں گونگے اور بہرے زائرین کیلئے خصوصی نماز کے کمرے کا انتظام

datetime 3  جولائی  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مدینہ منورہ(این این آئی)مدینہ منورہ میں مسجد نبوی ۖ میں سماعت اور بینائی سے محروم زائرین کے لیے خصوصی نماز کے کمرے کا انتظام کیا گیا ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق مسجد نبوی ۖ میں خاص طور پر معمر اور معذور نمازیوں کے لیے انتظامات کو بہتر بنانے کے لیے اہم پیش رفت کی گئی ہے۔مسجد نبوی ۖ کے دروازوں کے قریب نماز کے لیے خصوصی کمرے قائم کیے گئے ہیں جہاں اس بات کو یقینی بنایا گیا ہے کہ معذور افراد آرام اور آسانی کے ساتھ نماز ادا کرسکیں۔

مسجد نبوی ۖ کی چھت پر سماعت اور بینائی سے محروم افراد کے لیے ایک کمرہ مختص کیا گیا ہے جہاں 100 افراد کی گنجائش ہے، یہ کمرہ نماز کے لیے پرسکون جگہ اور ماحول فراہم کرتا ہے، یہاں نمازِ جمعہ کے خطبے کو اشاروں کی زبان میں بھی پیش کیا جاتا ہے۔علاوہ ازیں مسجد نبوی ۖ کے صحن میں بزرگ اور معذور نمازیوں اور زائرین کے لیے الیکٹرک گالف کارٹس اور وہیل چیئرز کی سہولت بھی موجود ہے۔



کالم



مبارک ہو


مغل بادشاہ ازبکستان کے علاقے فرغانہ سے ہندوستان…

میڈم بڑا مینڈک پکڑیں

برین ٹریسی دنیا کے پانچ بڑے موٹی ویشنل سپیکر…

کام یاب اور کم کام یاب

’’انسان ناکام ہونے پر شرمندہ نہیں ہوتے ٹرائی…

سیاست کی سنگ دلی ‘تاریخ کی بے رحمی

میجر طارق رحیم ذوالفقار علی بھٹو کے اے ڈی سی تھے‘…

اگر کویت مجبور ہے

کویت عرب دنیا کا چھوٹا سا ملک ہے‘ رقبہ صرف 17 ہزار…

توجہ کا معجزہ

ڈاکٹر صاحب نے ہنس کر جواب دیا ’’میرے پاس کوئی…

صدقہ‘ عاجزی اور رحم

عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…