منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

جنت میں پلاٹ ملنے لگے، مذہبی رہنماء نے قیمت بھی بتا دی

datetime 1  جولائی  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میکسیکو سٹی(این این آئی)سوشل میڈیا پر ایسی کئی خبریں ہوتی ہیں جو کہ سب کی توجہ حاصل کر لیتی ہیں تاہم کچھ ایسی ہوتی ہیں جو کہ سب کی حیران بھی کر دیتی ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق حال ہی میں ایک مذہبی رہنما کی جانب سے جنت میں زمین دینے سے متعلق حیرت انگیز دعوی کیا ۔میکسیکو کے ایک مقامی چرچ میں مذہبی رہنما نے اس وقت سب کی توجہ حاصل کی، جہاں رہنما کی جانب سے دعوی کیا گیا ہے کہ وہ جنت کی زمین رقم کے عوض مختص کرے گا۔

میکسیکو کے ایگلیسا دیل فائنل دی لاس تیمپوس جو کہ چرچ آف دی اینڈ آف ٹائمز کے نام سے مقبول اس چرچ کے مذہب رہنما کا دعوے میں کہنا تھا کہ 2017 میں انہوں نے خدا سے میٹینگ کی تھی، جہاں انہیں جنت کی زمین کی منظوری دی۔پادری کے مطابق اس زمین کی قیمت 100 ڈالرز ہے جوکہ پاکستانی 27 ہزار روپے سے زائد کی رقم بنتی ہے۔ جبکہ پادری کی جانب سے وعدہ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ خدا کے محل کے پاس پرائم لوکیشن پر زمین دی جائے گی، جس کی گارنٹی بھی پادری کی جانب سے دی گئی ہے۔

حیرت انگیز طور پر جنت کی اس زمین کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہیں، جبکہ چرچ جنت میں پلاٹ کی زمین لینے کے خواہش مند افراد کے لیے رقم کی وصولی کے لیے مختلف پلیٹ فارمز دیے گئے ہیں۔اس پلیٹ فارمز میں پے پیل، گوگل پے، ویزا، ماسٹر کارڈ اور امریکن ایکسپریس کے ذریعے رقم بھیج سکتے ہیں، جبکہ چرچ کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہے، جس میں جنت کی زمین سے متعلق ویڈیو وائرل ہے۔اس پر سوشل میڈیا صارفین بھی دلچسپ اور حیرت انگیز تبصرے کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…