ہفتہ‬‮ ، 03 مئی‬‮‬‮ 2025 

سعودی عرب میں غیرملکی ڈرائیورزکو ڈرائیونگ کی مشروط اجازت مل گئی

datetime 28  جون‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(این این آئی )سعودی عرب کی ٹریفک پولیس نے کہا ہے کہ ڈرائیورکے ویزے پرمملکت آنیوالے کارکنوں کو اپنے ملک کے لائسنس پر ڈرائیونگ کی مشروط اجازت ہوگی۔عرب ٹی وی کے مطابق ٹریفک پولیس نے بیرون ملک سے نئے آنیوالے ڈرائیورز کی سہولت کیلیے ضوابط کا اعلان کیا ہے جس کے مطابق وہ ڈرائیورجو نئے ویزے پر مملکت آتے ہیں انہیں یہاں کا ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنا لازمی ہوتا ہے تاہم اس میں وقت لگنے کا امکان ہوتا ہے۔ٹریفک پولیس نے ڈرائیور کے نئے ویزے پر آنے والوں کو ہدایت کی ہے کہ ان کے ملک سے جاری کیا گیا ڈرائیونگ لائسنس کا مملکت میں قابل قبول ہونا ضروری ہے جو یہاں کے ضوابط کے مطابق جاری کرایا گیاہو۔

ان کا کہنا تھا کہ غیرملکی ڈرائیورز کے لیے عارضی طورپر اپنے ملک کے ڈرائیونگ لائسنس کا مصدقہ ترجمہ کرانا ہوگا،اپنے ملک کے ڈرائیونگ لائسنس پرغیرملکی کارکن کو مملکت میں 3 ماہ سے زیادہ ڈرائیونگ کرنے کی اجازت نہیں ہوگی اس دوران انہیں مملکت کا ڈرائیونگ لائسنس لازمی طورپر جاری کرانا ہوگا۔

حکام نے کہا کہ سعودی عرب کا لائسنس جاری کرانے تک غیرملکی کارکن اس امر کا بھی پابند ہوگا کہ وہ لائسنس کی کیٹگری کے مطابق ہی گاڑی چلائے، لائٹ ڈرائیونگ لائسنس ہونے کی صورت میں ہیوی گاڑی چلانے کی اجازت نہیں ہوگی۔واضح رہے سعودی عرب میں محکمہ ٹریفک کے قوانین کے مطابق ڈرائیونگ کے ویزے پر آنے والے غیرملکی کارکنوں کے لیے ضروری ہے کہ وہ اپنے ملک کے ڈرائیونگ لائسنس کا ترجمہ کرانے کے بعد اس کی تصدیق اپنے سفارتخانے سے کرائیں بعدازاں ٹریفک پولیس کو ڈرائیونگ ٹیسٹ دے کر یہاں کا لائسنس حاصل کریں۔



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…