منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

بیٹی جان سے مارنے کی دھمکی دے رہی ہے، والد فیس بک پر لائیو آ گیا

datetime 28  جون‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (این این آئی)بھارت میں ان دنوں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کافی وائرل ہے، جس میں نوجوان لڑکی اور اس کے والد کو ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے تاہم سوشل میڈیا صارفین اس لیے اس ویڈیو کو دیکھ کر حیران و ہکے بکے رہ گئے ہیں کیونکہ بیٹی اپنے ہی والد کو کوستی ہوئی دکھائی دے رہی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل اس ویڈیو میں والد اپنی بیٹی کے ہمراہ سیلفی ویڈیو بنا رہے تھے، جس میں والد بیٹی سے متعلق شکوے شکایت کرتے دکھائی دیے۔والد کا ویڈیو میں مبینہ طور پر الزام عائد کرتے ہوئے کہنا تھا کہ یہ دیکھو میری بیٹی مجھ پر ہاتھ اٹھا رہی ہے، اپنے باپ کو سالا کہہ رہی ہے، یہ زبان ہے میری بیٹی کی، اس کو یہ سب سکھایا جا رہا ہے۔

یہی سب میری بیٹی کر رہی ہے، جو وہ عورت چاہ رہی تھی، بدتمیز بولے اپنے باپ کو، وہی اب میری بیٹی بول رہی ہے۔ذرائع کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل یہ ویڈیو بھارت کی ہے جہاں گھریلو جھگڑے سے تنگ والد نے بیٹی اور اہلیہ کے خلاف ویڈیو بنائی۔جبکہ ویڈیو میں بیٹی کو والد سے بدتمیزی کرتے بھی دیکھا جا سکتا ہے، جس پر والد نے بیٹی کی طرف کیمرہ کر کے کہا کہ اس کی تمیز دیکھو، بات کرنے کا انداز دیکھو!والد کا مزید کہنا تھا کہ اپنی خالہ کے کہنے پر یہ سب کر رہی ہے، مہینے کا ساڑھے 6 ہزار ڈالر بچوں پر خرچ کرتا رہا، والد کے مطابق انہوں نے تکالیف سہہ کر بچوں کو پالا، ساتھ ہی والد نے جذباتی ہو کر اپنے ہی سینے کو بھی پیٹنا شروع کر دیا۔والد کے مطابق مہینے کے ساڑھے 6 ہزار دے کر بھی میں بھوکا ننگا رہا، مگر یہ ہے ان کی اصلیت۔سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی ردعمل دیا جا رہا ہے۔

جبکہ والد کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، اس پر ایک صارف نے لکھا کہ وہ بطور بیٹی ناکام ہو گئی ہے، کیونکہ آپ بطور والد ناکام ہوئے، اگر تم نے اسے اچھی تعلیم دی ہوتی ہے تو ایسا نہ ہوتا۔جبکہ ایک اور صارف نے لکھا کہ جس طرح والد نے بیٹی کو دنیا بھر کے سامنے ذلیل کیا، وہ بھیانک ناک ہے۔میرے والد تو ایسا کبھی نہ کرتے۔صارفہ نے مزید کمنٹ کرتے ہوئے کہا کہ آپ سب تب کہاں تھے جب بیٹی کو والد کی اشد ضرورت تھی، اس کہانی کے پس منظر میں ضرور کچھ ہوگا۔ کوئی بھی بچہ اپنے والدین کی تذلیل نہیں کرتا۔ جبکہ صارفہ نے مزید کہا کہ میں یہ نہیں کہتی ہے بیٹی صحیح ہے، مگر مجھے اس ویڈیو میں کچھ اور بھی دکھائی دیا ہے،کوئی باپ موقع پر ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا کیوں ڈالے گا؟ عین ممکن ہے وہ عدالت کے سامنے کچھ ثبوت دینا چاہتا ہو، وہ بیٹی کو اشتعال دلا کر ثبوت اکھٹے کرنا چاہ رہا ہو۔



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…