ہفتہ‬‮ ، 03 مئی‬‮‬‮ 2025 

ایک ماہ میں سعودیوں کے لیے 25 ہزار سے زائد ملازمت کے مواقع

datetime 27  جون‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(این این آئی )سعودی عرب کے ٹیکنیکل ٹریننگ سینٹر سے فارغ ہونے والے طلبہ کے لیے ایک ماہ کے دوران 25 ہزار سے زائد ملازمت کے مواقع فراہم کیے گئے۔سعودی ٹی وی کے مطابق فنی تربیتی مرکز اور نجی شعبے کے تعاون سے مملکت کے مختلف شہروں میں قائم ٹیکنیکل اداروں میں ملازمت کے مواقع فراہم کیے جارہے ہیں۔ٹیکنیکل سینٹرنے ملازمتوں کی فراہمی کے حوالے سے گزشتہ ماہ 54 مفاہمتی یادداشتوں پردستخط کیے تھے جبکہ مقامی لیبرمارکیٹ میں افرادی قوت کی فراہمی کے لیے 136 تربیتی ورکشاپس کا انعقاد کیا گیا۔

فنی تربیتی مرکز کا کہنا تھا کہ مارکیٹ میں سعودی ہنرمندوں کو روزگار کی فراہمی کے لیے متعدد منصوبوں پرتیزی سے کام جاری ہے،اس حوالے سے ہرایک کے لیے روزگار سلوگن کے تحت منصوبہ جاری کیا گیا ہے۔ٹریننگ سینٹر سے فارغ ہونے والوں کیلیے روزگار کی فراہمی کے لیے جامع اقدامات کیے گئے ہیں جن کے تحت تربیتی مراکز سے فارغ ہونے والوں کی تفصیلات کمپنیوں کو ارسال کی جاتی ہیں جو اپنی ضرورت کے مطابق امیدواروں کا انتخاب کرتی ہیں۔



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…