ہفتہ‬‮ ، 18 اکتوبر‬‮ 2025 

کویت میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا اعلان

datetime 22  جون‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کویت سٹی (این این آئی)کویت جو ان دنوں شدید گرمی کے باعث بجلی کی بڑھتی ہوئی طلب پوری کرنے کی کوشش کررہا ہے ملک کے بعض حصوں میں عارضی لوڈ شیڈنگ کا اعلان کیا ہے۔کویتی میڈیا کے مطابق وزارت بجلی، پانی اور قبل تجدید توانائی نے ایک بیان میں کہا کہ ‘زیادہ مصروف اوقات میں ایک اور زیادہ سے زیادہ دو گھنٹے تک لوڈ شیڈنگ ہو گی۔ تیل کی دولت سے مالا مال ملک کو پہلی مرتبہ لوڈشیڈنگ کرنا پڑ رہی ہے۔

موسمیاتی تبدیلی کے باعث درجہ حرارت میں اضافہ ہوا ہے۔ وزارت نے ملک کے کئی حصوں میں متوقع لوڈشیڈنگ کی ٹائمنگ کا اعلان کیا اور لوگوں پر زور دیا کہ’ وہ پاور پلانٹس پر بوجھ کم کرنے کے لیے صبح گیارہ سے شام پانچ بجے تک بجلی کا مناسب استعمال کریں۔وزارت نے کہا کہ ‘اس اقدام سے بجلی نیٹ ورک کو مستحکم اور لوڈ شیڈنگ کی ضرورت کو کم کیا جا سکے گا۔علاوہ ازیں محکمہ صحت کا کہنا ہے’ لوڈ شیڈنگ سے صحت کی سہولتیں متاثر نہیں ہوئیں۔

صحت مراکز کو فعال رکھنے اور مسلسل بجی کی فراہمی یقینی بنانے کیلیے طریقہ کار موجود ہے۔وزارت کے ترجمان نے کہا کہ ‘ہسپتال، سرکاری کلینکس ور بلڈ بینکوں میں بجلی کی بندش نہیں ہوئی۔ صحت مراکز پر بیک اپ جنریٹرز تیار ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



افغانستان


لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…