منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

بی جے پی کی قیادت میں اتحاد نے 272 سیٹیں پوری کرلیں، حکومت بنانے کا اعلان

datetime 5  جون‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(این این آئی)بھارت میں انتخابی عمل مکمل ہوگیا ہے جب ریاستوں میں ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے۔بھارتی میڈیا نے بتایاکہ نتائج کے مطابق اگرچہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی)کی قیادت میں پارٹیوں کے اتحاد نے حکومت بنانے کے لیے 272 نشستیں حاصل کرلی ہے اور حکومت بنانے کا اعلان کیا ہے لیکن مودی کی ہندو قوم پرست جماعت کی امیدوں کے برخلاف بھاری اکثریت حاصل کرنے میں ناکام رہی ہے کیونکہ بی جے بی نے 400 پار کا انتخابی نعرہ لگایا تھا۔بھارتی میڈیا کے مطابق دہلی میں بی جے پی ہیڈ کوائٹر میں ایک تقریب کے دوران بے جے پی کی قیادت میں بننے والے اتحادی گروپ این ڈی اے نے جیت کا دعوی کیا اور اسی تقریب سے خطاب میں نریندر مودی نے کہا کہ وہ اپنی تیسری مدت میں کرپشن کو جڑ سے ختم کرنے کے لیے سب کچھ کریں گے۔

دوسری لوک سبھا انتخابات 2024 میں کانگریس کی قیادت میں حزب اختلاف گروپ انڈیا بلاک نے بہتر توقع سے کہیں زیادہ بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور ملک بھر میں اب تک 193 نشستیں حاصل کرلیں۔نریندر مودی کے سخت ناقد اور کانگریس رہنما راہول گاندھی نے انتخابات میں لیول پلئینگ فیلڈ نہ ملنے پر شکوہ بھی کیا اور کہا کہ خفیہ ادارے اور آدھی عدلیہ بھی ہمارے خلاف رہی، وزیراعلی کو جیل میں ڈالا، ہمارا بینک اکانٹ سیز کیا ، اور پارٹیاں بھی توڑیں۔



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…