شارجہ(این این آئی)عرب میڈیا پر تارکین وطن سے متعلق تو کئی خبریں موجود ہیں تاہم کچھ ایسی ہوتی ہیں جو کہ سوشل میڈیا صارفین کی توجہ بھی حاصل کرتی ہیں اور حیران بھی کر دیتی ہیں۔عرب ٹی وی کے مطابق حال ہی میں متحد عرب امارات میں خاتون تارکین وطن سے متعلق خبر نے عرب میڈیا کی توجہ حاصل کر لی ہے۔روسی خاتون متحدہ عرب امارات میں بطور تارکین وطن رہ رہی تھی، تاہم خاتون کے جنازے میں پورا شہر ہی امڈ آیا ہے۔62 سالہ روسی خاتون تارکین وطن لیوڈمیلا شتشیبنیا اسلام قبول کرنے کے 2 دن بعد ہی انتقال کر گئی تھی، تاہم خاتون کے جنازے میں شرکت کے لیے گھر والے موجود نہ تھے۔انسٹاگرام پر جنازہ یو اے ای نامی اکائونٹ سے پوسٹ کیا گیا تھا، جس میں بتایا گیا تھا کہ خاتون کا یہاں کوئی نہیں ہے نہ ہی بھائی، نہ شوہر اور نہ ہی بیٹے۔
اسی پوسٹ میں شہریوں سے جنازے میں شرکت کی درخواست کی گئی تھی، جس کے بعد پیر کے روز مغرب کی نماز کے بعد ہونے والی نماز جناز میں متعدد افراد نے شرکت کی۔اماراتی شہر شارجہ کی مقامی مسجد الصحابہ مسجد میں نماز جنازہ ادا کی گئی تھی، جنازہ یو اے ای کے سربراہ عبداللہ حسین المرزوقی کی جانب سے کہنا تھا کہ ہمیں یہ معلومات ملی تھی، جو کہ ہم نے فورا ہی پوسٹ کر دیں، ہمیں بتایا گیا تھا کہ خاتون کا یہاں کوئی نہیں ہے، جنازے میں شرکت کی درخواست کی گئی تھی۔واضح رہے اس سے قبل بھی متحدہ عرب امارات میں تارکین وطن کے اسلام قبول کرنے سے محض چند دن اور لمحات بعد ہی انتقال ہو گیا تھا، جن کے جنازوں میں متعدد افراد کی جانب سے شرکت کی گئی تھی۔