منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

61 سالہ شخص کا بائیو ہیکنگ سے اپنی عمر 38 سال کرنے کا دعوی

datetime 19  اپریل‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مشی گن(این این آئی) 61 سالہ امریکی شہری نے بائیو ہیکنگ سے اپنی عمر 38 سال کرنے کا دعوی کردیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھنے والے 61 سالہ ڈیو پاسکو حال ہی میں صحت اور لمبی عمر کے لیے اپنے منفرد طرز زندگی کی وجہ سے سرخیوں میں ہیں۔خود کو بائیو ہیکر سمجھنے والے پاسکو کا دعوی ہے کہ وہ خوراک، ورزش اور سپلیمنٹس پر مشتمل سخت طرز عمل کے ذریعے اپنی حیاتیاتی عمر کو 38 سال کی عمر میں تبدیل کرنے میں کامیاب ہو گیا ہے۔

پاسکو طلوع آفتاب سے پہلے قدرتی طور پر جاگتا ہے، باہر کافی وقت گزارتا اور سخت ورزش کرتا ہے، وہ ایک مخصوص ڈائٹ پلان پر عمل کرتا ہے اور ہر روز 158 سپلیمنٹس لیتا ہے۔پاسکو کی کہانی نے بائیو ہیکنگ کے بڑھتے ہوئے رجحان میں دلچسپی کو جنم دیا ہے۔واضح رہے کہ بائیو ہیکنگ ایک اصطلاح ہے جس میں انسان اپنی جسمانی صلاحیت کو بڑھانے اور لمبی عمر پانے کے لیے مختلف طریقوں پر عمل کرتا ہے جس میں خوراک، سپلیمنٹس اور ورزش وغیرہ شامل ہیں۔

بات چیت میں پاسکو نے کہا میرا وقت میرے لیے بہت اہم ہے جسے میں اچھی طرح شیڈول کرتا ہوں۔پاسکو کا کہنا ہے کہ وہ شاذ و نادر ہی دوپہر کا کھانا کھاتا ہے اور اس کے بجائے شام میں 3 سے 5 بجے تک رات کا کھانا کھانے کو ترجیح دیتا ہے۔پاسکو نے کہا کہ اس کے کھانے میں عام طور پر مختلف قسم کی تازہ سبزیاں، گائے کا گوشت، چکن یا مچھلی شامل ہوتی ہے، وہ اپنے کھانوں میں باقاعدگی سے لہسن بھی شامل کرتا ہے۔



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…