افغانستان کے 20صوبوں میں طوفانی بارشوں سے تباہی، 33افراد ہلاک

15  اپریل‬‮  2024

کابل (این این آئی)افغانستان کے دارالحکومت کابل سمیت 20صوبوں میں شدید بارشوں اور سیلاب کے باعث 33 افرا د ہلاک ہوگئے۔ افغان محکمہ ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے مطابق دارالحکومت کابل سمیت افغانستان کے دیگر علاقوں میں شدید بارشوں اور سیلابی صورتحال کے باعث بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی، مختلف حادثات میں اب تک 33افراد جاں بحق ہو چکے جبکہ 27افراد زخمی ہیں۔

ترجمان افغان محکمہ ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے مطابق پچھلے 3دنوں سے ہونے والی بارشوں میں زیادہ تر اموات چھتیں گرنے کی وجہ سے ہوئیں۔ افغان حکام کے مطابق سیلابی ریلوں کے باعث تقریبا 600مکانات جزوی یا مکمل طور پر تباہ اور 200سے زائد مویشی ہلاک ہوگئے، اس کے علاوہ تقریبا 85کلو میٹر سڑکیں بہہ گئیں اور تقریبا 2ہزار ایکٹر زرعی اراضی تباہ ہو گئی۔دوسری جانب محکمہ موسمیات نے آنے والے دنوں میں افغانستان میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…