پوکوٹو (این این آئی) مشرقی افریقی ملک موزمبیق کے سمندر میں کشتی ڈوبنے سے 94 افراد ہلاک اور26 لاپتہ ہوگئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق موزمبیق میں کشتی ڈوبنے کے حادثے میں 94افراد ہلاک جبکہ 26لاپتہ ہوگئے ہیں۔رپورٹ میں مقامی حکام کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ جہاز میں تقریبا 130 افراد سوار تھے جن میں سے 5 افراد کو ریسکیو کرلیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق کشتی بہت زیادہ مسافروں کو لے جانے کے لیے موزوں نہیں تھی اس لئے سمندر میں ڈوب گئی۔رپورٹ کے مطابق کشتی بظاہر لونگا سے موزمبیق جزیرے کی طرف سفر کر رہی تھی جو نمپولا کے ساحل پر واقع ہے۔